52

اپو زیشن فوج کے خلاف انڈیا جیسی زبان استعمال کر رہے ہے- وزیر اعظم پاکستان عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں جس طرح حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے فوج پر حملہ کیا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور اپوزیشن کی جانب سے وہ زبان استعمال کی جا رہی ہے جو انڈیا کی پروپیگنڈا مشین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے۔
انھوں نے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یہ پتہ چلا ہے کہ انڈیا کی جعلی نیوز سائٹس اپوزیشن کے پی ڈی ایم کو بھی فروغ دے رہی تھیں اور کئی ایسے صحافی بھی ہیں جو اس ڈس انفارمیشن کا حصہ تھے اور پی ڈی ایم کو سپورٹ کرتے تھے۔
صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں ہسپتال، لاء کالج، رنگ روڈ منصوبے اور یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی اپوزیشن جس طرح ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی فوج، آرمی چیف، آئی ایس آئی کے سربراہ کو تنقید کا ہدف بنا رہی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں