کمالیہ پرائیوٹ سکولوں کی من مانیاں عروج پر

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر ) کمالیہ پرائیوٹ سکولوں کی من مانیاں عروج پر ہیں۔ کئی کئی فٹ پر گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا گزرنا محال ہو جاتا ہے، ا سسسٹنٹ کمالیہ کی خاموشی سمجھ بالا تر ہے۔فوری نوٹس لیا جائے ان خیالات کا اظہار سابق صدرانجمن سبزی منڈی آڑھتیاں کمالیہ معر محمد یعقوب نے ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمالیہ شہر سبزی منڈی روڈ، فاضل دیوان، نواز چوک سمیت دیگر علاقوں میں پرائیوٹ سکولوں نے اپنے سکول کے آگے کئی کئی فٹ جگہ پر اپنی اور طلباء طالبات کی گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ کو بند کر دیا جاتا ہے جس سے گزرنے والوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ پرائیو ٹ سکولوں کی اجارہ داری اور اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ کی خاموشی ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ پرائیوٹ سکول مالکان نے تعلیم کو اب ایک پیشہ بنا رکھا ہے اور صرف ٖفیسو ں کی حد تک عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے انکروچمنٹ کے خلاف پورے پنجاب میں آپریشن کیا جا رہا ہے مگر کمالیہ شہرمیں انتظامیہ صرف بازاروں میں انکروجمنٹ کے خلاف آپریشن کرتی نظر آ رہی ہے مگر شہر کے درمیان میں قائم ان پرائیوٹ سکولوں کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کیا جارہا ہونا تو یہ چاہیے کہ جو بھی سکول مالک اپنے سکول کی رجسٹریشن کروائے سب سے پہلے اس سکول مالک کی جگہ پر فرنٹ اتنا ہو کہ پارکنگ کی جگہ آسانی سے ہو اور شہریوں کو تنگی نہ ہو لہٰذا میری وزیر اعلیٰ پنجاب کمیشنر فیصل آباد ڈِپٹی کمیشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ عرفان ہنجراء سے مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے اور جو سکول مالک عملدرآمد نہ کرے انکے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سکول کی رجسٹریشن کینسل کر دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں