ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیگا۔ دُکاندار اپنا سامان اپنی دُکان کی حدود میں رکھیں : ACکمالیہ عرفان ہنجرا

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے چیچہ وطنی روڑ، کلمہ چوک اور اقبال بازار سے متعدد سامان قبضہ میں لے لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ محمد عرفان ہنجرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر مرحلہ وار ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔لہٰذا دُکاندار اپنا سامان اپنی دُکان کی حدود میں رکھیں بصورت دیگر سامان ضبطگی کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں