افغانستان کو چاہئے کہ دہشت گردوں کو بھاگنے سے روکا چاہیے

 image

 واشنگٹن : پاکستان فوج نے افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو بھاگنے سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اتوار کو واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان خلوص کے ساتھ افغانستان میں امن کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب سے سرحدوں کے دونوں جانب صورتحال بہترہوئی۔

’افغانستان اوراتحادی افواج کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے بچنے کیلئے دہشت گرد فرارہونے کی کوشش کریں گے، لہذا وہ سرحدوں کو سیل کریں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں‘۔

انہوں نے دہشت گردوں کو بھاگنے سے روکنے کیلئے پاک-افغان سرحد پر سخت نگرانی پر بھی زور دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بدلتے حالات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا اہمیت کاحامل ہے کیونکہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اوراستحکام پربات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ جنرل راحیل اتوار کو پانچ روزہ دورے پرامریکاروانہ ہوگئے۔ پیر سے شروع ہونے والے دورے کے دوران وہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری سمیت دیگرسینئر امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں