کمالیہ : چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد

پرنسپل گورنمنٹ پی ایس ٹی ڈگری کالج کمالیہ رانا ذوالفقار علی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

اسلامی تہذیب و ثقافت ہمارے معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ : مقررین

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ہمارا کلچر سماجی روایات کو اُجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔ عید پیار اور محبت اور خوشیاں بانٹنے کا صدیوں پر محیط خوبصورت تہوار ہے۔ عید کے اس پر مسرت موقع پر ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی ترقی اور معاشرتی عدم استحکام اور یاس انگیزی کے خاتمہ کے لئے امن و آتشی، بھائی چارے، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے عید ملن پارٹی کے موقع پر عید کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کلچر مکمل طور پر سماجی اور اخلاقی برائیوں سے پاک ہونا چاہئیے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ پی ایس ٹی ڈگری کالج کمالیہ رانا ذوالفقار علی اور چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے جنرل سیکریٹری عثمان سیالوی نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ اسلامی تہذیب و ثقافت ہمارے معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ آج ہماری ثقافت اور روایات کو روکنے کے لئے سازشی عناصر سر گرم عمل ہیں۔ ایسے حالات میں قوم کا تہذیبی شعور اور اصلی مزاج اس میں بہت کم حصہّ لے رہا ہے۔ رشتوں کی مضبوطی کے لئے ہمیں احترام انسانیت کو بجا لانا ہو گا۔ تقریب میں چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے عہدے داران، اراکین، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان محمد طارق گجر، منظور حسین انصاری، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر ملٹی میڈیا، امداد مغل اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
__

اپنا تبصرہ بھیجیں