سوات کی خوبصورت وادی برف باری میں سیاحوں کا انتخاب

مالم جبہ سے لی گئی ایک خوبصورت فوٹو
مالم جبہ سے لی گئی ایک خوبصورت فوٹو

[wzslider autoplay=”true” transition=”‘slide'” info=”true”]

مالم جبہ میں اسکیٹینگ کے شوقین افراد کثیرتعداد موجود ہے۔
متعدد خوبصورت علاقوں پر مشتمل وادی سوات ہر سال گرمیوں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ اس موقع پر سیاح قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خوبصورت موسم کے مزے لوٹتے ہیں اور پرسکون ماحول سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تاہم، سردیوں میں یہ وادی موسم سرما کے کھیلوں اور برف باری کے شوقین افراد کے لیے کچھ زیادہ ہیں پرکشش بن جاتی ہے۔

سوات کا سفید محل برف کی سفید چادر اوڑھے ہوئے
سوات کا سفید محل برف کی سفید چادر اوڑھے ہوئے

برف باری اور موسم سرما میں سیاحت کے لیے وادی کے پرکشش مقامات میں مالم جبہ،میاندم اور کالام شامل ہیں ۔

مالم جبہ سطح سمندر سے نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور یہاں برف باری کا آغاز نومبر میں ہوتا ہے جس کے بعد یہ علاقہ سفید رنگ کی چادر اوڑھ لیتا ہے۔

یہ ملک کا واحد علاقہ ہے جو کہ اسکیٹنگ  کے کھیل کے شوقین کے عام افراد کے لیے بھی کھلا رہتا ہے۔یہاں اسکی کے لیے تقریباً 800 میٹر کی ڈھلوان ہے اور یہاں اس کھیل کو سیکھنے والوں کے لیے باقاعدہ ٹریننگ کیمپس بھی لگائے جاتے ہیں۔

وادی کلام سے دریائے سوات کا دلفریب نظارہ
وادی کلام سے دریائے سوات کا دلفریب نظارہ

وادی میاندم کوہ ہندوکش میں واقع ہے اور مینگورہ کے مرکزی شہر سوات سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس وادی تک کسی بھی موسم میں باآسانی پہنچا جا سکتا ہے اور موسم سرما اور گرما دونوں میں سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

گھنے جنگلات میں گھری یہ وادی بھی موسم سرما میں برف کی موٹی چادر اوڑھ لیتی ہے۔

کالام وادی سوات کا ایک خوبصورت گاؤں ہے جو دریائے سوات کے کنارے واقع ہے۔ یہ سطح سمندر سے اس کی بلندی 6,800 فٹ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے ۔ یہاں سیاحوں کے لیے کافی تعداد میں قیام گاہیں اور مہمان خانے موجود ہیں۔

image

اپنا تبصرہ بھیجیں