ڈپریشن فاؤنڈیشن کو سمجھا گیا کہ فلم کی پروموشن ہے

image

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا اپنے مایوسی (ڈپریشن) کے مرض میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے فلاحی ادارے کے بارے میں کہنا ہے کہ جب انہوں نے اسے کھولنے کا اعلان کیا تو لوگوں کو یہ کسی فلم کی تشہیر لگا۔

بولی وڈ لائف کو ایک انٹرویو میں اپنے ڈپریشن کے حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا ’مجھے امید ہے ایک دن ایسا آئے گا جب ڈپریشن کے بارے میں لوگ بات کر سکیں گے، میں ڈپریشن میں مبتلا رہی ہوں اور اس کے بارے میں کھل کر بات کرنے سے ہی میرا آدھا علاج ہوگیا ۔ اس وقت لوگوں کو لگا کہ میں کسی دوا کی کمپنی کی تشہیر کر رہی ہوں، کچھ نے کہا کہ یہ کسی فلم کی پروموشن ہوگی لیکن میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنا چاہی ہے‘۔

2015 میں باکس آفس پر لگاتار کامیابی حاصل کرنے پر دپیکا کا کہنا تھا کہ ’یہ سال بہت خاص رہا، مجھے لگا تھا 2013 بہت بہترین سال ہے جبکہ 2015 اس سے بھی زیادہ بہتر گزرا اور میں اس سے زیادہ اچھے کی امید نہیں کر سکتی، اس سال سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دپیکا پڈوکون کی تین بولی وڈ فلمیں ریلیز ہوئی جن میں’پیکو‘، ’تماشا‘ اور ‘باجی راؤ مستانی’ شامل ہیں۔

تینوں ہی فلموں کو شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین کی بھی خوب داد وصول ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں