پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی ملاقات کا فیصلہ آج کیا جائے گا

پٹھان کوٹ پر حملے کی ذمہ داری جیش محمد نامی تنظیم نے قبول کی تھی
پٹھان کوٹ پر حملے کی ذمہ داری جیش محمد نامی تنظیم نے قبول کی تھی

پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے جمعے کے لیے طے شدہ سیکریٹری خارجہ مذاکرات پر حتمی فیصلہ  آج متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے بدھ کی رات ملاقات کی اور پاکستان میں جیشِ محمد کے خلاف ہونے والی کارروائی کا جائزہ لیا۔ تاہم پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی جمعے کو ہونے والی ملاقات کے حوالے سے باضابطہ اعلان آج (جمعرات) قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوال کے پیرس سے لوٹنے تک موخر کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں