پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت 10 سال میں عربوں روپے کی لاگت کے باوجود نامکمل

image

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ریکارڈ مدت میٹرو پروجیکٹ بنانے کے منصوبے تو مکمل کیے مگر آئین ساز ادارے کی عمارت ابھی تک ہے خصوصی توجہ کی منتظر۔

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایک دہائی بعد بھی نامکمل اور تو اور تعمیر کا تخمینہ بھی دوگنا ہوگیا۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر 11 سال میں بھی نامکمل ہے، 2005 میں اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر 70 کروڑ کے تخمینے سے شروع ہوئی تھی۔ تعمیر کا تخمینہ بھی دگنا یعنی ایک ارب 40 کروڑ تک جاپہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں