چین کے صدر کا جی ٹونٹی بزنس سر براہی کانفرنس سے خطاب

imageنئی آواز ( نیوز ڈیسک ) چین کے صدر شی جن پھینگ ہانگ جو میں جی ٹونٹی سر براہی اجلا س سے قبل منقعدہ بزنس ٹونٹی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چین کے معاشی اصلاحاتی نظام کی اہمیت کے بارے میں شرکاء کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اس نظام میں وسعت ہے جس سے ایک ارب تیس کروڑ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں اور عالمی سطح پر دیگر کوئی ایسی مثال موجود نہیں ہے۔
جناب شی نے کہا کہ چین میں معاشی اصلاحات کا نظام عملی ہے جس کے تحت مشترکہ معاشی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین موجودہ جی ٹونٹی اجلاس کو عالمی سطح پر پائیدار ،جامع ، متوازن اور مشترکہ معاشی ترقی کا پلیٹ فارم بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر ئے گا۔
چین کے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اپنی معاشی ترقی کو بر قرار رکھتے ہوئے دیگر دنیا کو ترقی کے مواقعوں سے روشناس کرائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں