6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے شہداء کو سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

6 ستمبر 1965ء کے معرکے میں پاکستان نے دشمن کو منہّ توڑ جواب دیا

دشمن یاد رکھیں پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) پریس کلب کمالیہ کے صدر عبدالحنان چوہدری نے یوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء کے غیور شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک سرزمین کی طرف بڑھنے والے ناپاک قدموں کا راستہ پاکستان کے غیور عوام نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر روکا۔ دشمن کی پاکستان کے استحکام اور سالمیت کو سبوتاثر کرنے کی سازش اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج کی بروقت اور جوابی کارروائی سے دشمن کو ساز و سامان اور اسلحہ گاڑیاں ٹینک چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ پاک فوج نے ملک دشمن عناصر کی پاکستان کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنایا ہے۔ ہزاروں جوانوں کی قربانیوں اور کئی افسران کے خون سے ملک میں امن ہے۔ مسلح افواج کی ملکی سلامتی کیلئے مثبت اور تعمیری کاوشوں اور مثالی کردار کے پیچھے عوام کی مکمل حمایت ہے۔ جنرل سیکرٹری محمد حسین عابد نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ یوم دفاع پاکستان ہمیں ان عظیم جانبازوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جوٹینکوں کے آگے لیٹ گئے مگر وطن کے دفاع پر آنچ نہیں آنے دی۔ 6 ستمبر 1965ء کے معرکے میں بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پوری پاکستانی قوم نے دشمن کو منہّ توڑ جواب دیا۔ بھارت کے ناپاک عزائم اور پاکستان پر قبضے کی سازش کو عبرت ناک شکست ہوئی۔ پاکستان کے غیور عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ قوم کا جذبہء حب الوطنی اور دشمن کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کا عزم آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور نا قابل تسخیر ہے۔ پریس کلب کمالیہ کے عہدے داران اور ممبران چوہدری عبدالواحد، محمد جاوید قادری، چوہدری اللہ دتہ جٹ، قاری محمد سعید، محمد اسلم، ظفر حسین بھٹی، میاں ارقم ناصر، محمد نوید فضل، محبوب نذیر، ملک غلام عباس اعوان، ڈاکٹر مسعود الرحمٰن ڈوگر، محمد عثمان، صوفی ضیاء شاہد (چیف ایڈیٹر حدیثِ دِل) الیکٹرانک میڈیا کمالیہ کے صدر سیف الرحمٰن، عمران شاہد، محمد امین چوہدری، غلام عباس سچ TV، رانا تجمل خاں، آر جے جاوید بھٹی، ملک عبد الغفار، چوہدری محمد آصف، شاہد ندیم، ملک غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ(ایڈیٹر ملٹی میڈیا)، غلام عباسPTV ، ملک وسیم اور زکریا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان پر 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک دھرتی کی طرف بڑھنے والے ناپاک قدم پاکستان کے بہادر عوام نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر روکے۔ دشمن کی پاکستان کے استحکام اور سالمیت کو سبوتاثر کرنے کی سازش اور ناپاک عزائم کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ 6 ستمبر 1965ء کو پاک فوج نے ملک دشمن عناصر کی پاکستان کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کرتے ہوئے دفاع وطن کو یقینی بنایا۔ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن یاد رکھیں پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یوم دفاع 6 ستمبر 1965ء کا معرکہ قوم کے سچے جذبوں کی عکاسی کرتا ہے۔ پاک فوج اور زندہ دلان لاہور نے بھارتی گیڈر بھبھکی کا منہّ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔ پاکستان دشمن عناصر کی ارض وطن کیخلاف سازشیں کل بھی ناکام ہوئیں تھیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گی۔ قوم اپنے وطن کی حفاظت اور سالمیت کیلئے مسلح افواج کے ہمیشہ ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کے مذموم عزائم ہمیشہ ناکام اور تشنہ لب رہیں گے۔ 6 ستمبر 1965ء کی جنگ کے ہیروز قوم کی امنگوں اور امیدوں کے ہمیشہ محسن رہیں گے۔ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن یاد رکھیں پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اللہ پاک ملک پاکستان پر خصوصی اپنا رحم و کرم فضل فرمائے۔ اور ملک پاکستان کے اندرونی بیرونی دشمنوں سے پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمین !

اپنا تبصرہ بھیجیں