کراچی (رپورٹ : ذیشان حسین) پاکستان بونسائی سوسائٹی نے کراچی زمزمہ پارک میں 26ویں سالانہ بونسائی نمائش کا انعقاد کیا۔ نمائش میںدو سو سے زائد مقامی طور پر حاصل کردہ پودوں کی اقسام جن کی عمریں 15سے 63سال کے درمیان ہیں رکھے گئے ہیں جن میں 9 نومبر 2023 کو پاکستان بونسائی سوسائٹی نے کراچی کے زمزمہ پارک میں 26ویں سالانہ بونسائی نمائش کا انعقاد کیا۔ تقریباً 200 مقامی طور پر حاصل کردہ پودوں کی انواع جن کی عمریں 15 سے 63 سال کے درمیان ہیں جن میں بوگین ویلا، فکس، کلیروڈینڈرم ہیٹروفیلم، املی، مانلکارا ہیکسنڈرا، ایڈنیم اوبیسم اور پالوسا شامل ہیں۔ نمائش کا افتتاح جاپانی قونصل جنرل اوداگیری توشیو نے کیا انہوں نے پاکستان بونسائی سوسائٹی کو نمائش کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ بونسائی نمائش جاپان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔