News

جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے

جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے

‎نئی آواز ( رانا اشرف سے ) جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے ٹیوٹا کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے : عدنان امین
‎ٹیوٹا کے ملازمین تنخواہ میں15فیصد اور کنوینس الاؤنس سے ابھی تک محروم ہیں ا ن خیالات کا اظہار ٹیوٹا ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن کے ضلعی راہنما عدنان امین نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا پنجاب بھر کے کامرس اور ٹیکنالوجی اداروں کے ملازمین حکومت پنجاب کے کئی مرتبہ کیے گئے وعدوں کے باوجود کنوینس الاؤنس سے ابھی تک محروم ہیں ملازمین کا معاشی قتل نہ کیا جائے انہیں بہتر سے بہتر سہولیات دی جائیں حکومت پنجاب کو چاہیے کہ کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کرے اور نئی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں کامرس اور ٹیکنالوجی اداروں میں ٹیچرز کالونیز کا قیام عمل میں لایاجائے ملازمین کا پے سٹرکچر واضح […]

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جائے گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جائے گیا

نئی آواز ( رانا اشرف سے ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جائے گا۔
اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت‘ صبر و تحمل کی اہمیت اور عدم برداشت کے معاشرے پر رونما ہونیوالے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔جس کا مقصد معاشرے میں برداشت کی ضرورت اجاگر کرنا ہے۔برداشت اور رواداری کے دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو عدم برداشت کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں دوسروں کے عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں انسانی حقوق خصوصاً اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو اجاگر کریں گی۔

محکمہ ریلوے نے حادثات سے بچاؤ کے کئے ڈرائیورز کے فزیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایات

محکمہ ریلوے نے حادثات سے بچاؤ کے کئے ڈرائیورز کے فزیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایات

نئی آواز ( رانا اشرف سے ) محکمہ ریلوے نے ریلوے ڈرائیوروں کے فزیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں محکمہ ریلوے نے حادثات سے بچنے‘ ڈرائیوروں کی ذہنی کیفیت‘ آنکھوں کی بینائی اور دیگر فزیکل ٹیسٹ لینے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں یہ ٹیسٹ سال کی بنیاد پر ہونگے جس کیلئے ہر سال کے بعد ڈرائیوروں کو ٹیسٹ کروانے کیلئے ایک دن کی چھٹی دی جائیگی تاکہ دوران ڈرائیونگ ڈرائیوروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور حادثات میں کمی لائی جاسکے۔

پنجاب میں دہشتگردی خدشات کے مد نظر صوبہ بھر میں سکول اسمبلی پر پابندی عائد

پنجاب میں دہشتگردی خدشات کے مد نظر صوبہ بھر میں سکول اسمبلی پر پابندی عائد

نئی آواز ( رانا اشرف سے ) حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکول اسمبلی پر پابندی عائد کردی ہے ۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے صبح کے اوقات میں اسمبلی نا کروانے کی ہدایت جاری کی ہے اسمبلی کلاس کی سطح پر کروانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کو اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر اسمبلی کے دوران کوئی واردات کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کلاس کی سطح پر اسمبلی کروائیں نہ کہ کھلے میدان میں اسمبلی کا اہتمام کریں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پابندی کچھ عرصہ کیلئے حالات معمول پر آتے ہی اسمبلیوں کا سابقہ طریقہ کار بحال کردیا جائیگا۔

حکومت پنجاب کا صحافیوں کے لئے شاندار اعلان

حکومت پنجاب کا صحافیوں کے لئے شاندار اعلان

صوبہ پنجاب کے صحافیوں کے لیے خوشخبری یا حکومت کا ،،،،لولی پاپ 
نئی آواز ( رانا اشرف سے ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیاں بنانے کی سمری کابینہ کو بھجوادی ہے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیاں تعمیر کریگی جس میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ صحافیوں کو انتہائی کم نرخوں اور آسان اقساط پر پلاٹ الاٹ کئے جائینگے جس کیلئے تمام صحافتی تنظیموں اور ڈویژنل پریس کلبوں سے رپورٹ طلب کی جائیگی اور اس کیلئے حکومت متعلقہ ڈویژنل کمشنر کو شہر کے قریب ترین صحافی کالونی کیلئے جگہ مختص کرنے کی ذمہ داری سونپے گی جہاں پر گیس‘ پانی‘ سیوریج اور دیگر سہولتیں یقینی بنائی جاسکیں۔

پانامہ لیکس کیس کی سماعت کی تفصیلات: وزیر اعظم نے مہلت مانگ لی

پانامہ لیکس کیس کی سماعت کی تفصیلات: وزیر اعظم نے مہلت مانگ لی

پاناما لیکس کیس؛ وزیراعظم نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی پاناما لیکس کیس کی سماعت 3نومبر بروز جمعرات تک ملتوی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف کے وکیل سلمان بٹ نے پاناما لیکس سے متعلق جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت مانگ لی۔پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کر رہا ہے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تمام فریقین نے پاناما لیکس کے حوالے سے جواب جمع کرا دیا ہے؟ جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ نیب کے سوا کسی بھی فریق نے جواب جمع نہیں کرایا۔ طارق اسد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ حکمران ہم پر مسلط ہیں جب کہ نیب نے پاناما لیکس کے حوالے سے تحقیقات نہیں کیں جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکمرانوں […]

فرصت اور مصروفیت

فرصت اور مصروفیت

نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) ہماری زندگیوں سے فرصت چلی گئی ہے، صرف مصروفیات ہی باقی ہیں . ہمارے وقت میں وقفہ نہیں رہا ، سب کچھ مسلسل ہے ، براہ راست ہے. مجھے یاد نہیں آ رہا کہ یہ حدیث ھے یا کہ کسی کا قول کہ “مصروفیت اور فرصت دونوں نعمت ہیں.” اب ایک نعمت کو ہم نے “ویلے پن” کے مترادف قرار دیا ہے. دوسری نعمت ایک “فیشن ایبل ایکسپریشن” اور “اسٹیٹس سمبل” کا اظہار بن چکی ہے.
میں یہ کر رہا ہوں ، میں وہ کر رہا ہوں ، میں بہت بزی ہوں ، میرے پاس تو وقت ہی نہیں ہوتا، ٹائم ہی نہیں ملتا. حقیقی مصروفیات سے انکار ممکن نہیں ہے. کچھ لوگ واقعی بہت مصروف ہوتے ہیں. اتنے مصروف کہ انہیں سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں ملتی. لیکن اکثریت فضول کے کاموں اور اپنی غلط ترجیحات کی وجہ سے مصروف نظر آتی ہے. […]

دولت اسلامیہ اور داعش نے ملک میں جگہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے: عاصم باجوہ

دولت اسلامیہ اور داعش نے ملک میں جگہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے: عاصم باجوہ

اسلام آباد نئی آواز  ( نیوز ڈیسک ) آئی ایس پی آر   کا کہنا ہے کہ ملک میں خود کو دولت اسلامیہ کہلوانے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ یا داعش نے جگہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے تاہم اس کے خاتمے کا کام ابھی ختم نہیں ہوا،  فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے راولپنڈی میں ایک طویل پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دولت اسلامیہ تنظیم کے تین سو سے زائد اراکین جس میں ان کے امیر حافظ عمر شامل ہیں سب گرفتار ہو چکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس تنظیم کے پاکستان میں سربراہ حافظ عمر تھے جو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 15 اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ فیصل آباد میں میڈیا کے دفاتر پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ اس کے علاوہ لاہور، سرگودھا اور اسلام آباد میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں […]

دیر میں جماعت اسلامی کے رہنماء پر قاتلانہ حملہ ، فائرنگ میں پولیس نوجوان شہید

دیر میں جماعت اسلامی کے رہنماء پر قاتلانہ حملہ ، فائرنگ میں پولیس نوجوان شہید

دیر بالا نئی آواز (ناصرزادہ ) لوئیر دیر رباط بازار میں نا معلوم برقع پوش افراد نے جماعت اسلامی کے رہنمایونین کونسل رباط کے ناظم شاد نواز خان پر قاتلانہ حملہ کیا پولیس اور حملہ اوروں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل فضل وہاب ، کانسٹیبل زبیر اور ناظم شاد نواز خان کا بھائی سہیل خان موقع پر جاں بحق، جبکہ ایک شحص زخمی ہوا جن کو فوری طو ر تیمر گرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دو حملہ فرار ہوتے وقت ایک نے دریائے پنچکوڑہ میں چلانک لگادی جن کو پولیس نے نیم بے ہوشی کی حالت میں گرفتار کر لیا، قاتلانہ حملے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی پولیس نے دوسرے حملہ اور کی گرفتاری کے لیے اپریشن شروع کر دیا۔

لڑکی کی زبر دستی شادی انکار پر جھوٹا نکاح نامہ بنوا لیا

لڑکی کی زبر دستی شادی انکار پر جھوٹا نکاح نامہ بنوا لیا

نئی آواز ( ڈاکٹر ایم آئی درانی ) گھوٹکی ضلع کی ڈھرکی تحصیل کے گاوں زنگی چانڈیو کی رہائشی میٹرک کی 15 سالا طالبہ انیلا چانڈیو دختر ربنواز چانڈیو نے روتے ھوئے بتایا کے برادری کے بااثر جوابداروں عبدالستار چانڈیو نے زبردستی اپنے بھتیجے امتیاز ولد اعجاز چانڈیو سے رشتہ کرنے کے لیئے دباؤ ڈالا انکار کرنے پر جھوٹا نکاح نامہ بنوایا۔ جس میں جعلسازی صاف ظاھر ھے۔ نکاح بتاریخ 4 جنوری 2002ع میں بنوایا گیا۔ جس میں میری عمر 14 سالا بتائی گئی ھے۔ جبکہ میری پیدائش کی تاریخ 20 فروری 2001ع ھے۔ اس لحاظ سے میری عمر اس وقت ایک سال تھی۔ عمر کے حوالے سے ب فارم اور اسکول اسناد موجود ھے۔ اس کے باوجود جوابدار مجھے زبردستی اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ھے۔ اس لیئے میری جان کو خطرہ ہے۔ میرا باہر نکلنا بند ہے۔ اغوا کے خوف سے اسکول جانا چھوڑ دیا ہے جس […]

advertise