نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے وفد کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ، صحافتی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر اتفاق

لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے معزز اور اعلیٰ سطحی وفد نے بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کی زیرِ قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ، لاہور کا دورہ کیا، نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے وفد میں چیئرمین عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق چوہدری آصف محمود وڑائچ، سینئر نائب صدر محمد اورنگزیب رضا خان، سینئر وائس چیئرمین چوہدری محمد رفیق، نائب صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد آفتاب خان، جنرل سیکرٹری نیشنل یونین آف جرنلسٹس ملک طارق احمد، انفارمیشن سیکرٹری نیشنل یونین آف جرنلسٹس سید مبین الاسلام شاہ، سینئر اراکین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد شہباز محمود مغل، ایاز بٹ، محمد عمران برکی، حافظ بلاول، محمد ارشد، عقیل جٹ، محمد شہباز، محمد عمر، زمان جٹ، محمد آصف سمیت دیگر شامل تھے۔ مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ برائے میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، معروف صحافی و اسکالر جی ایم ملک (پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری)، طیب ضیاء اور امتیاز اعوان نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، دورے کے دوران وفد نے منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، وفد کو انتظامیہ کی جانب سے ادارے کی علمی، تحقیقی، تربیتی اور تنظیمی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ ادارہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں دینِ اسلام کے پیغامِ امن، محبت، علم اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہا ہے۔ نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سطح پر جاری علمی و فکری کاوشوں کو سراہا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے اس موقع پر کہنا تھا کہ “منہاج القرآن انٹرنیشنل کا یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں امن، تعلیم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک اہم کام کر رہا ہے۔ نیشنل یونین آف جرنلسٹس اس ادارے کے ساتھ اپنے روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہم صحافتی میدان میں مشترکہ اقدامات کے ذریعے مثبت تبدیلی لائیں۔” ملاقات کے اختتام پر نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور منہاج القرآن انٹرنیشنل نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے، مثبت صحافتی تعاون اور امن و تعلیم کے فروغ کے لیے باہمی شراکت پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں