Pakistan

پاکستان کی تاریخ میں تباہ ہونے والے طیاروں کی مکمل تفصیلات

پاکستان کی تاریخ میں تباہ ہونے والے طیاروں کی مکمل تفصیلات

پاکستان میں فضائی حادثات میں اب تک 37طیارے تباہ ہوچکے ہیں،ان حادثات میں 745افراد شہید ہوچکے ہیں۔
لاہور نئی آواز ( عبد الحنان چوہدری )  تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 68سالہ تاریخ میں فضائی حادثات میں اب تک 37طیارے تباہ ہوچکے ہیں اور طیاروں میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،آج کے حادثے سے پہلے اسلام آباد کے قریب بھوجا ائیر لائن کی پرواز نمبر 213 B-4تباہ ہوئی تھی جس میں 118مسافر سوار تھے جو تمام کے تمام شہید ہوگئے تھے-
پاکستانی تاریخ کا سب سے پہلا فضائی حادثہ پی آئی اے کی پرواز کو عراق میں پیش آیا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا،دوسرا حادثہ 26نومبر 1948ءکو پنجاب کے علاقے وہاڑی میں پیش آیا ،اس حادثے میں 21مسافر اور5عملے کے افراد شہید ہوئے تھے،تیسرا حادثہ 12 دسمبر 1949ءکو کراچی کے قریب پیش آیا جس میں26افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
پی آئی اے فلائٹ 705قاہرہ ایئر پورٹ […]

وزارت کیڈ نے سیکرٹری کیڈ کی منظوری سے نئے ایریا ایجوکیشن افسران کی پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

وزارت کیڈ نے سیکرٹری کیڈ کی منظوری سے نئے ایریا ایجوکیشن افسران کی پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد سے ) وزارت کیڈ نے سیکرٹری کیڈ کی منظوری سے نئے ایریا ایجوکیشن افسران کی پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
جبکہ نیلور سیکٹر میں عارضی ڈیوٹی کرنے والے اے ای او تھارومل کی خدمات واپس لے لی گئی ہیں اب وہ صرف بطور پرنسپل آئی ایم سی بی G-7/2میں خدمات سر انجام دیں گے.اسلام آباد شہر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جسے اربن ون اور اربن ٹو کا نا دیا گیا ہے.اربن ون میں کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والی خاتون مسز سائرہ امجد کو بطور اے ای او تعینات کر دیا گیا ہے ان کے پاس G-5سے لے کر G-8,E-8,F-8,E-9کے سکول ہونگے جبکہ اربن ٹو میںG-9سے اگلے سیکٹر اور I-9,I-8,I-10اورH-8کے تعلیمی ادارے شامل ہونگےاربن ٹو میں ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ کو بطور اے ای او تعینات کیا گیا ہے.کنٹریکٹ پر آنے والے سہیل خان کو اے ای او […]

زرعی رقبہ کو ٹاؤن ظاہر کرکے لاکھوں روپے مکینوں سے ہتھیاکر ٹاؤن مالکان فرار۔

زرعی رقبہ کو ٹاؤن ظاہر کرکے لاکھوں روپے مکینوں سے ہتھیاکر ٹاؤن مالکان فرار۔

متاثرین کاٹاؤن مالکان کے خلاف احتجاج ہماری داد رسی کرتے ہوئے رقم بازیاب کروائی جائے۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) متاثرین تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب میں محمد عاطف ، محمد عارف پسران عبدالغفار اقوام آرائیں چک نمبر669/10گ ب نے زرعی رقبہ کو حافظ کالونی کے نام سے پرائیویٹ رقبہ پر ٹاؤن بناکر17سے زائد گھرانوں مبلغ24ہزار سے 45ہزار تک فی مرلہ کے حساب سے زرعی فروخت کرکے 17افراد میں سے دس افراد سے کل رقم وصول پالی جبکہ چار افراد کی نصف نصف رقم وصول پاچکے ہیں ٹاؤن مالکان نے تمام رقم کی ادائیگی پر ٹاؤن میں سولنگ بجلی پکی سڑک سیوریج اور انتقال رجسٹر ی بروقت اداکرنے کا وعدہ کیا مگر پانچ سال گذرنے کے باوجود نہ تو انتقال رجسٹری کروائی اورنہ ہی ٹاؤن میں پانی بجلی سڑک کی سہولیات فراہم کی بلکہ ٹاؤن کو جانے والا راستہ بند کرکے فرارہوگئے متاثرین جن میں۔عبدالسلام ولد محمد […]

لاہور ہائی کورٹ نے ر نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان اور پنجاب یونیورسٹی سمیت چار وائس چانسلرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے ر نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان اور پنجاب یونیورسٹی سمیت چار وائس چانسلرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا

لاہور  نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر سمیت صوبے کی دیگر تین جامعات کے وائس چانسلرز کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے جن  دیگر تین جامعات کے وائس چانسلرز کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاہے ان میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی اور نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان شامل ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مجاہد کامران، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر سارہ شاہد، سرگودھا یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ناظر سلطانہ اور نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا کر یونیورسٹیوں کے سینئیر ترین پروفیسرز کو قائم مقام وائس چانسلر لگایا جائے۔
لاہور […]

نواز شریف کاڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون ، مبارکباد دی

نواز شریف کاڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون ، مبارکباد دی

پاکستان میں مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا اور انھیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
اسلام آباد نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف سے بات کرتے ہوئے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اہم مسائل کے حل کے لیے آپ جو بھی کردار چاہتے ہیں وہ ادا کرنے پر تیار ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف بہترین ساکھ رکھتے ہیں اور زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے اثرات ہر شعبہ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت پر امریکہ کے منتخب صدر نے کہا کہ وہ شاندار ملک کے بہترین لوگوں اور خوبصورت مقامات کا دورہ کرنا پسند کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ آپ کا […]

پنجاب کے نئے وزراء کو قلمدان مل گئے: مکمل تفصیلات

پنجاب کے نئے وزراء کو قلمدان مل گئے: مکمل تفصیلات

لاہور نئی آواز ( احسان احمد قمر ) حکومت پنجاب نے حلف اٹھانے والے11 نئے وزراء سمیت 21صوبائی وزیروں ،2 معاونین خصوصی اور2 مشیروں کے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  ۔
بعض پرانے وزراء کے محکموں میں ردوبدل بھی کیا گیا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے گذشتہ رات جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ اطلاعات اور ثقافت کا اضافی قلمدان مل گیاجبکہ ملک ندیم کامران پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیساتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے،میاں عطاء محمد خان مانیکا کا محکمہ تبدیل کر کے انہیں محکمہ محصولات ، میاں یاورزمان کو محکمہ جنگلات،جنگلی حیات اورفشریز ،تنویراسلم ملک کو مواصلات وتعمیرات ،اصف سعید منیس لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے محکمے دئیے گئے ہیں چودھری محمدشفیق خصوصی تعلیم ،محمدآصف ملک محکمہ آثارقدیمہ ،ڈاکٹرفرخ جاوید لٹریسی اورغیررسمی تعلیم کاقلمدان دیا گیا ہے،نئے وزراء میں جہانگیرخانزادہ کو امورنوجوانان اورکھیل ، نغمہ […]

زندگی ایک بار ملتی ہے خدارا اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھے

زندگی ایک بار ملتی ہے خدارا اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھے

 انسان عقل اور  شعور رکھتا ہے پھر بھی اتنی بیوقوفی کا مظاہرہ۔
اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد قمر ) نامہ نگار
یہ صرف ایک تصویر نہیں ہے بلکہ پاکستان کے بیشتر حصوں کی حقیقت پر مبنی خوفناک کہانی ہے کیا ہم نے کبھی سوچا اس کے کس قدر برے نتا ئج مرتب ہو سکتے ہیں کیا ان بچوں کے والدین یا بس کے ساتھ لٹکے ہوے افراد اس سے اگاہ نہیں زندگی صرف ایک بار ملتی ہے خدا را اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیے .ہر جان بہت قیمتی ہے۔
ببے شک پاکستان کے بہت سے حصوں میں ابھی بھی ٹرانسپورٹ کے حالت انتہائی حد تک افسوس ناک اور اذیت سے دو چار بھی ہیں یہاں ہماری مائیں بہنیں مردوں کے ساتھ سفر کرنے پر مجبور ہوتی ہیں بہت سی نو جوان لڑکیاں انہیں مسائل کا مقابلہ نہ کر پانے کی وجہ سے سلول اور کالج کو ہمیشہ کے لئے الو […]

وفاقی دارالحکومت میں روزانہ گاڑیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

وفاقی دارالحکومت میں روزانہ گاڑیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

 اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد ) وفاقی دارلحکومت میں روزانہ اوسطاً 200 نئی گاڑیاں رجسٹرڈ ہو رہی ہیں، سڑکوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے ۔
اسلام آباد میں شہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا ہے ،ہارن کا شور ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، گھنٹوں ٹریفک جام ،ان تمام مسائل سے شہر اقتدار کے لوگ کافی حد تک محفوظ ہیں مگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مسائل یہاں بھی موجود ہیں۔
ایسے لوگ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2016 میں اسلام آباد میں 150 ٹریفک حادثات ہوئے،83 افراد جاں بحق ، 128 زخمی ہوئے ،ان حادثات کی بڑی وجہ گاڑیوں کی تعداد بڑھنا اور انسانی غلطی بتائی جاتی ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک وفاقی دارلحکومت میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 645 ہے ،روزانہ اوسطاً 200 نئی […]

صحافی برادری کے مسائل کے تدارک کیلئے بھرپور آواز اٹھائینگے۔فاروق ستار

صحافی برادری کے مسائل کے تدارک کیلئے بھرپور آواز اٹھائینگے۔فاروق ستار

نئی آواز کے بیوروچیف ڈاکٹر اسماعیل درانی کا سربراہ متحدہ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار سے خصوصی انٹر ویو 
کراچی(نئی آواز)ورلڈرائٹر فورم کے وفد کی صدر اے جی سنگھانیہ کی قیادت میں سربراہ متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی بی کالونی میں ملاقات۔ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی عدم منتقلی۔کراچی میں درپیش واٹر سپلائی۔سیوریج۔ سالڈویسٹ سمیت دیگر اہم ایشوزپر گفتگو۔
ورلڈرائٹر فورم منجھے ہوئے قابل قلمکاروں کی ٹیم ہے
ڈاکٹر فاروق ستار نے ورلڈرائٹر فورم کی تجاویز کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے کہا صحافی برادری مسائل کی نشاندہی کرے انشااللہ مقامی بلدیاتی نمائندوں سے مل کر عوامی مسائل کے خاتمہ اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا ہم حکومت سے بارہا گزارش کر چکے ہیں آج ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دے […]

عارف والا اور گرد و نواح سے اہم خبریں ۔ رپورٹ محمد سعید ( نامہ نگار ) عارف والا

عارف والا اور گرد و نواح سے اہم خبریں ۔ رپورٹ محمد سعید ( نامہ نگار ) عارف والا

عارف والا(نئی آواز نیوز) پولیس کا شراب کشید کارخانے پر چھاپہ -3 افراد گرفتار-70 لیٹرشراب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 83/EB میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر شراب کشید کارخانے پر کاروائی کرتے ہوئے-70 لیٹرشراب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد کرکے محمد رفیق،غلام علی سکنہ21/EB اور سوہاوامحل سے محمد مظہر کو گرفتارکرلیا شراب کارخانے کاسامان اور لہن قبضہ میں کر تھانہ میں مقدمہ درج۔

عارف والا(نئی آواز نیوز) عارفوالا الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سنیئر صحافی و پاکستان میڈیا کونسل کے صدر مہر حمید انور کے والد مہر غلام فریداور سنیئر صحافی و سماء نیوز ٹی وی کے نیوزکنڑولر کے کمسن بیٹے کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں میاں سعدسیال، محمد رمضان جانی، محمد سعید نوئی، ظہیراحمد علوی، زاہد غوث، محمد اعظم، […]

advertise