عاشق حسین خان ایڈوکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور کے زیر اہتمام آل پاکستان چوتھا سالانہ الوکیل کتاب ایوارڈز تقریب کا انعقاد

کمالیہ کے سینئر صحافی کالم نگار اور نعت گو شاعر صوفی محمد ضیاء شاہد کو ان کی 45 سالہ ادبی وصحافتی خدمات پر دو عدد ادبی ایوارڈ دیئے گئے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور کے زیر اہتمام آل پاکستان چوتھا سالانہ الوکیل کتاب ایوارڈز تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں پاکستان بھر سے اہل قلم کو ان کی علمی ادبی خدمات پر ایوارڈز اور اسناد دی گئی۔ اس تقریب میں کمالیہ کے سینئر صحافی کالم نگار اور نعت گو شاعر صوفی محمد ضیاء شاہد کو ان کی 45 سالہ ادبی وصحافتی خدمات پر عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ، مخدوم سید مبارک علی شاہ شمسی، قمر شہزاد خان وائس پرنسپل دانش سکول حاصل پور اور ڈاکٹر محمد نواز کنول نے صوفی محمد ضیاء شاہد کو دو عدد ادبی ایوارڈ دیئے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستان کی علمی ادبی تنظیموں نے صوفی محمد ضیاء شاہد کو ان کی ادبی وصحافتی خدمات پر انہیں ایوارڈز اور اسناد سے نوازا ہے۔ کمالیہ کی علمی ادبی شخصیات نے صوفی محمد ضیاء شاہد کو ان کی ادبی صحافتی خدمات پر ملنے والے ایوارڈز اور اسناد پر انہیں مبارکباد دی ہے اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں