نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام یکجہتی افواجِ پاکستان ریلی

بانی NUJ محمد احسان مغل کی قیادت میں کاشف آزاد، آفتاب خان، ملک طارق، محمد مبین الاسلام سمیت دیگر ریلی میں شریک

لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل اور مرکزی چیئرمین عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق چوہدری آصف محمود وڑائچ نے کی۔ اس موقع پر کاشف آزاد چیئرمین آزاد اسٹوڈنٹس فیڈریشن، نائب صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس آفتاب خان، جنرل سیکرٹری نیشنل یونین آف جرنلسٹس، ملک طارق، انفارمیشن سیکرٹری نیشنل یونین آف جرنلسٹس، محمد مبین الاسلام، محمد بلال مغل، مرکزی رہنما مشعل یونین واسا، توقیر ناصر، وسیم عامر، حذیفہ کھوکھر، عقیل جٹ، رانا گوہر، ارشد علی، محمد آصف قریشی، زمان علی، عمر نعیم، شہباز علی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور انڈیا مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور دشمن قوتوں کے خلاف اپنے بھرپور جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد احسان مغل بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں