بھارتی ائیر بیس پر نا معلوم افراد کا حملہ

image

بھارت میں نامعلوم مسلح افراد نے پٹھان کوٹ کے ایئر بیس پر حملہ کیا جس میں چار حملہ آوروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی ایئر بیس پر سنیچر کی صبح ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی مسلح افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
بعض اطلاعات کے مطابق مسلح افراد ابھی بھی بیس میں چھپے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی حکام نے کہا تھا کہ سنیچر کو بھارتی ایئر بیس پر حملہ کرنے والوں میں سے چار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام نے حملے میں دو بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی ہے۔
یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

advertise