نیوزی لینڈ کا سخت مقابلہ کرے گے : وہاب ریاض

محمد عامر بھی ٹیم کا حصہ ہیں
محمد عامر بھی ٹیم کا حصہ ہیں

آکلینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے سامنے سری لنکا کی طرح آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے بلکہ ان پربھر پور وار کریں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو اپنے انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ “نیوزی لینڈ ٹیم کو دیکھ کے لگتا ہے کہ آج کل ان کے لیے کرکٹ کھیلنا بہت آسان ہے، ان کی بیٹنگ واقعی شاندار ہے”۔

فاسٹ باؤلرکا کہنا تھا کہ “سری لنکا کے مقابلے میں ہمارے خلاف میزبان کو مختلف چیلنج کا سامنا ہوگا کیونکہ ہمارے پاس سری لنکا کے مقابلے میں بہترین باؤلرز موجود ہیں، ان کے پاس تجربے کی کمی تھی لیکن ہمارے پاس تجربہ کار اور باصلاحیت باؤلرز موجود ہیں اور ان کے خلاف رنز بنانا آسان نہیں ہوگا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں