Mix news

پیر محل کی خبریں : رپورٹ رانا اشرف نامہ نگار نئی آواز

پیر محل کی خبریں : رپورٹ رانا اشرف نامہ نگار نئی آواز

پیر محل نئی آواز (رانا اشر ف سے ) تحصیل کمپلیکس کی جلد سے جلد تکمیل کرواکر پیرمحل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے عوام کی خدمت کے لیے ایک ہی جگہ پر تمام امور انجام دلوائیں ۔
ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل تحصیل کمپلیکس پیرمحل کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات میں تحصیل پیرمحل کے تمام امور کو بلاتعطل تین سال میں انجام دیتے ہوئے تحصیل کمپلیکس کی بلاتعطل تعمیر کو ممکن بنارہے ہیں جس میں تحصیل آفس کی تیاری سمیت تمام دفتر ہائے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں انشاء اللہ جلد ہی تحصیل پیرمحل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے سمیت شہریوں کے تمام امور تحصیل کمپلیکس میں انجام پائیں گے انہوں […]

دنیا کی پہلی با حجاب خاتون پائلٹ کا تعلق کہاں سے ہے

دنیا کی پہلی با حجاب خاتون پائلٹ کا تعلق کہاں سے ہے

باحجاب پائلٹ
ڈاکٹر شہناز لغاری دنیا کی پہلی باحجاب پائلٹ ہیں۔ یہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اب تک اپنی پروازیں مکمل حجاب میں اڑائی ہیں۔
اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد ) ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ اس کے علاوہ یہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ترقی کےلیے کام کر رہی ہیں اور اب تک پاکستان میں بہت سے تعلیمی ادارے اور سلائی سنٹر کھول چکی ہیں تا کہ عورتوں کو مفت تعلیم دی جا سکے۔ یہ لوگ پاکستان کا زیور ہیں۔ پوری دنیا کے ان لوگوں کو جو حجاب کو تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ سمجھتے ہیں یہ پیغام ہے کہ حجاب سر ڈھانکتا ہے دماغ نہیں۔ اور بال کھول لینے کا مطلب یہ نہیں ہوتا دماغ بھی کھل گیا ہے۔

سرکاری واجبات کی سوفی صدوصولی یقینی بنایاجائے،: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبر

سرکاری واجبات کی سوفی صدوصولی یقینی بنایاجائے،: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبر

پیر محل نئی آواز ( رانااشرف سے ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرنے ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری واجبات کی سوفی صدوصولی یقینی بنایاجائے، نے کہاکہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے افسران فیلڈمیں نکلیں اورعملہ ریوینوکی راہنمائی کریں  ۔
انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ریونیوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹراحمد خاور شہزاد،اسسٹنٹ کمشنرٹوبہ محمدشفیق،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سیدتنویرمرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ خالدمحمود، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمدنجیب،تحصیلدار ٹوبہ طارق محمود گوندل ،تحصیلدار گوجرہ چوہدری مقبول احمد ، تحصیلدار پیر محل منظر حفیظ،نائب تحصیلدار عمرسلطان، نائب تحصیلدارمقصود احمد،نائب تحصیلدار ناصر محمود ،نائب تحصیلدار راؤ ظفراقبال ،اے ڈی ایل آرٹوبہ سہیل بابر علی ،اے ڈی ایل آر کمالیہ محمد افضل،اے ڈی ایل آر پیر محل غلام حسین ودیگرمتعلقہ افسران موجودتھے،انہوں نے اے ڈی ایل آرزکوہدایت کی کہ اراضی انتقالات کی مدمیں وصول کی جانے والی فیس کاڈیٹاریونیوافسران کے ساتھ شیرکیاجائے تاکہ ریکارڈمرتب کرنے میں آسانی […]

سقوط ڈھاکہ ملکی تاریخ پر بدترین سیاہ دھبہ ہے: شوکت علی بلوچ

سقوط ڈھاکہ ملکی تاریخ پر بدترین سیاہ دھبہ ہے: شوکت علی بلوچ

نئی آواز ( رانااشرف سے ) سقوط ڈھاکہ ملکی تاریخ پر بدترین سیاہ دھبہ ہے سانحہ سقوط ڈھاکہ قومی احتساب کا متقاضی ہے اقتدار کی ہوس، مفاد پرستی اور سیاسی و عسکری قوتوں کے غلط فیصلے علیحدگی کا سبب بنے۔
16دسمبر1971 کا دن ملکی کاتاریخ کا سیاہ ترین دن ہے 16دسمبر1971 کے دن اپنوں کی بے حسی اورغیروں کی سازشوں کی وجہ سے وطن عزیز دولخت ہواء میں عالم اسلام کی قوت کو کمزور اور منتشر کرنے کے لیے شیطانی اتحاد امریکہ، انڈیا، اسرائیل نے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت کے دو ٹکڑے کیے۔ حکمران اور قوم سانحے سے سبق سیکھیں کیونکہ تاریخ بھولنے والی قوموں کا جغرافیہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے ان خیالا ت کا اظہار خان شوکت علی بلوچ سابق امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی89نے سقوط ڈھاکہ پر اپنے بیان میں کیا

نیشنل ہائی وے اور مو ٹر وے پولیس کا ٹرک ڈرائیوروں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

نیشنل ہائی وے اور مو ٹر وے پولیس کا ٹرک ڈرائیوروں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سکرنڈ نئی آواز  (کنور ظفر عبدالحئی ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 31 سکرنڈ نےایس پی غلام سرور بھئیو اور ڈی آئی جی کی ہدایات پر ٹرک ڈرائیورز کو سکرنڈ بائی پاس پر واقع مرحباحال میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

جس میں سے خطاب کےدوران ڈی ایس پی غلام۔مصطفی بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آجکل دھند عام ہے اور یہ ایسے ہی ہے جیسے آنکھ پر پٹی بندھی ہو تو انسان کو کچھ نظر نہیں آتا اور وہ آگے نہیں چل سکتا اسی طرح گاڑی میں بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر کرنا ہی ہے تو گاڑی میں پیلے رنگ کی فوگ لائیٹ لازمی استعمال کریں ۔
ڈی ایس پی نوشاد کا کہنا تھا کہ گاڑی کے ٹائر اگر کمزور ہوں تو لوڈ ہرگز نہ اٹھائیں جب تک ٹائر تبدیل نہ کر لیں تقریب میں 35 ٹرالرز کو روک […]

شاہ رخ خان کی دل والے لوگوں کے دلوں پر راج نہ کر سکی

شاہ رخ خان کی دل والے لوگوں کے دلوں پر راج نہ کر سکی

لوگ سینما میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کے راج کو دیکھنے جارہے ہیں مگر ان کو مایوسی ہورہی ہے۔
فلم دل والے میں بہت زیادہ گاڑیاں ہیں، ہر وہ شخص جو یہ جانتا ہے کہ اس فلم کو روہت شیٹھی نے ڈائریکٹ کیا ہے اس کے لیے کوئی زیادہ حیرت انگیز امر نہیں۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ گاڑیوں کی یہ نامعقولیت باقی فلم کے لیے خطرہ، کہانی کے لیے نقصان دہ اور ناظرین کی لگ بھگ تمام توجہ مرکزی کرداروں سے ہٹا دیتی ہے۔ میں لگ بھگ اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ ایسا ناممکن ہے، شاہ رخ خان اور کاجول جیسے اداروں کی اسکرین پر موجودگی کسی سینما میں طوفان سے کم نہیں جو ممکنہ طور ہماری توجہ کسی اور جانب مرکوز نہیں ہونے دیتی۔ اسکرین ان کی موجودگی سے جگمگا اٹھتی ہے، وہ کمزور اسکرپٹ کو بھی گہرائی اور معنی دیتے ہیں اور کبھی بھی ناظرین کی […]

مریم مختیار کی نماز جنازہ کے مناظر

خاتون پائلٹ مریم مختیار کو سپرد خاک کر دیا گیا

پاکستان میں جنگی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والی پہلی خاتون پائلٹ کو کراچی میں فضائیہ کی اڈے پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے۔
پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے مطابق منگل کو فلائینگ آفیسر مریم مختیار معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں جب میانوالی کے اوپر مشن کے حتمی مرحلے میں انھیں ایک سنگین ’اِن فلائٹ ایمرجنسی‘ کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے مطابق جہاز میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم زمین پر اترنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مریم مختیار ہلاک ہوگئیں جبکہ ثاقب معمولی زخمی ہوئے۔
ان کے جسد خاکی کو کراچی پہنچایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
فلائینگ آفیسر مریم مختار کی عمر کی 24 سال تھی اورگذشتہ سال بی بی سی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ وہ مردوں کے لیے مخصوص پیشے میں اس لیے کام کرنا چاہتی تھیں […]

تحریک انصاف کا اسمبلی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا اسمبلی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ 2 سال سے دھرنے اور دیگر ذرائع سے موجودہ حکومت  کے خلاف احتجاج کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں ایک مؤثر حزب اختلاف کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کرے گی۔
مذکورہ فیصلہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے پارلیمانی اراکین کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا رویہ پی ٹی آئی کے ساتھ غیر جانبدارانہ ہے اور انھوں نے اب تک انھیں چیمبر الاٹ نہیں کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کسی بھی ایجنڈے کو ترتیب دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور گذشتہ ڈھائی سالوں میں پارٹی کی جانب سے کسی بھی قرار داد پر کی جانے والی تجویز کو اس کا حصہ نہیں […]

چین اور تائیوان کے لئے تاریخی لمحہ لمبے عرصے کے بعد رہنماؤں کی ملاقات

چین اور تائیوان کے لئے تاریخی لمحہ لمبے عرصے کے بعد رہنماؤں کی ملاقات

چین اور تائیوان کے رہنماؤں کے درمیان سنگاپور میں 60 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے۔
تائیوان کے صدر ما ینگ یو اور چینی صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے آغاز سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جسے بڑے پیمانے پر ایک علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
چین کے خیال میں تائیوان ان سے جدا ہونے والا صوبہ ہے جو ایک دن واپس جڑ جائے گا۔ تاہم تائیوان میں بہت سے لوگ اسے آزادی کے طور پر دیکھتے ہیں اور انھیں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش بھی ہے۔
ایک پر تعیش ہوٹل میں شروع ہونے والی اس ملاقات میں ما ینگ کا کہنا تھا کہ ’دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی اقدار اور زندگی گزارنے کے طریقوں کی عزت کرنی چاہیے۔‘
دوسری جانب چینی صدر نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ ’ہم ایک خاندان ہیں۔‘
شی جن پنگ کا کہنا تھا […]

فیس بک پر امریکی رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی بیانات کا تنازع

فیس بک پر امریکی رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی بیانات کا تنازع

ران براتس نے فیس بُک پر صدر اوباما پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہود دشمنی کے مرتکب ہیں اور امریکی وزیرِخارجہ جان کیری کے متعلق کہا تھا کہ اُن کی ’ذہنی عمر کسی 12 سالہ بچے سے زیادہ نہیں ہے‘
امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اپنے ذرائع ابلاغ کے نئے ڈائریکٹر کے صدر براک اوباما اور دیگر رہنماؤں کے متعلق تنقیدی بیانات کے بعد ان کی تقرری کا ’دوبارہ جائزہ‘ لیں گے۔
ران براتس نے فیس بُک پر صدر اوباما پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہود دشمنی کے مرتکب ہیں اور امریکی وزیرِخارجہ جان کیری کے متعلق کہا تھا کہ اُن کی ’ذہنی عمر کسی 12 سالہ بچے سے زیادہ نہیں ہے۔‘
اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اس تبصرے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔
وہ گذشتہ ماہ امریکہ اسرائیل پر ایک کانفرنس کے سلسلے میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ اسرائیلی […]

advertise