ایمر جنگ کا درجہ ملنا ہماری پالیسیوں کی کامیابی ہے : وزیر اعظم نواز شریف

image

لندن ( نئی آواز ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ  ملنے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دیتا ہوں اور کہا ہے کہ ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ ٹھوس پالیسیوں کا عکاس ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موثر اقتصادی پالیسیوں اور مالی نظم و ضبط سے ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ حاصل ہوا ہے ۔ پاکستان کو ابھرتی معیشت کا درجہ حاصل ہونا انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اور ہماری ٹیم نے دن رات ایک کرکے پاکستان کو یہ مقام دلایا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ افراط زر کی سطح کم ترین ہے ۔ دوسری طرف ایمرجنگ مارکیٹ کا سٹیٹس ملنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے سٹاک مارکیٹ میں مجموعی سرمائے کی مالیت 210 ارب روپے بڑھ گئی ہے :-

اپنا تبصرہ بھیجیں