کراچی میں عید کی خوشیاں چھیننے کے لئے راہ سر گرم

کراچی( نیوز ڈیسک )دہشتگردی پھیلانے کیلئے ’را‘ کا نیٹ ورک پھر سرگرم ہو گیا-

ذرائع کے مطابق شہرقائد میں دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک سرگرم ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’را‘ نیٹ ورک کے 4 اہم کرداروں کا سراغ لگا لیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کے حالات خراب کرنے کیلئے ساؤتھ افریقہ اور دبئی میں خفیہ اجلاس بھی کیے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اجلاس میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ ملکی حالات خراب کرنے کیلئے ساؤتھ افریقہ اور دبئی سے نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے۔ انیس الحسن، بوبی، سہیل بنگالی اور سلیم بلوچ نے حالات خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ 50 سے 52 لڑکوں کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ فسادات کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں