وقت پر نہ پہنچنے پر پاکستانی ائیر لائن کو واپس پاکستان آنا پڑا

لاہورسے دبئی جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز کو تاخیر سے پہنچنے پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔مسافروں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائیر لائن کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔لاہور سےدبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز410 کو دبئی ائیر پورٹ لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کے باعث واپس بھجوا دیا گیا پرواز میں ایک سو ستر مسافر سوار تھے جنہیں لاہور کےعلامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ اتار لیا گیا۔پرواز کی واپسی اور خراب سروسز پر مسافروں نے ائیر پورٹ پر عملے سے تلخ کلامی ہوئی۔اس موقع پر مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں دبئی سے بھی آگے سفر کرنا تھاائیرلائن کی سستی کے باعث ان کو شدید ذہنی اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں