پیر محل سے تازہ ترین خبریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کی مکمل خبریں

پیر محل سے تازہ ترین خبریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مو رخہ 13 اگست  2016   

Ashraf pirmahal
رانا اشرف تحصیل رپورٹر نئی آواز پیر محل

   پیرمحل ( رانا اشرف ) نئی آواز 

تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرایا موٹرسائیکل سوار ہلاک دوافراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر669/10گ ب کا رہائشی محمداخترگجر درکھانہ روڈ پر جوڑیاں نہر کے قریب موٹرسائیکل پر سوار اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ تیز رفتاری سے جارہا تھاکہ بے قابوہوکر سڑک کنارے درخت سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں محمد اختر گجر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں ساتھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں سو ل ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی جہاں پر دونوں کی حالت نازک بیان کی گئی ہے
پیرمحل( نامہ نگار ) نئی آواز

نامعلوم چور ہسپتال کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق بلال ولد عالم چک نمبر683/24گ ب اپنی موٹرسائیکل نمبرTSK-6448پر سوار غلہ منڈی پیرمحل آیا اور اپنی موٹرسائیکل ہسپتال کے باہر کھڑی کی جس کو نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پیرمحل( نامہ نگار ) نامعلوم چور پانچ کمروں کی چھتیں پھاڑ کر لاکھو ں روپے مالیت کا سامان نقدی اور طلائی زیور چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق موجوکاٹھیہ کے رہائشی خورشید احمد ولد میاں نوراحمد کے گھر کے پانچ کمروں کی چھتیں پھاڑکر نامعلوم چور کمروں میں داخل ہوکر لاکھو ں روپے مالیت کا سامان نقدی اور طلائی زیور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔
پیرمحل( نامہ نگار ) نئی آواز

دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دکان دار کو گھر جاتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا تفصیل کے مطابق آئی ٹی کمپیوٹر شاپ ٹینکی گراؤنڈ کے مالک عظیم علی ولد رحمت علی کو دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر علی اسٹیڈیم پیرمحل کے قریب یرغمال بناکر نقدی 18ہزار روپے اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار ) گھی کے لیے لی گئی امانت رقم 26لاکھ روپے خیانت کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق غوثیہ آباد پیرمحل کے رہائشی امتیاز علی ولد فقیرمحمد رحمانی سے امان الحق ، احسان الحق پسران محمد شفیع ، عدنان الحق ولد امان الحق ساکنان عمر فاروق کالونی نے گھی لانے کے لیے 26لاکھ روپے کی امانت رقم لی واپس کرنے کی بجائے خورد برد کرلی تھانہ پیرمحل پولیس امانت میں خیانت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

پیرمحل( نامہ نگار ) نئی آواز

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل کا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تین کلینک سیل تفصیل کے مطابق ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ عطائیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سندھلیانوالی میں محمد یعقوب اور چک نمبر684/25گ ب میں محمد رفیق ، جبکہ غوثیہ آباد پیرمحل میں بسمہ اللہ کلینک کو سیل کرکے ان عطائی کلینکس سے سے برآمدہ ادویات کے سیمپل لے کر لیبارٹری کو ارسال کردیے۔

پیرمحل( نامہ نگار ) نئی آواز

سڑک کے مختلف حادثات میں دس افراد زخمی ہونے سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں 12افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف حادثات میں دس افراد جن میں عبدالرؤف ولد محمد رفیق چک684/25گ ب ، مدثر جمیل ولد محمد جمیل چک 339گ ب، عائشہ دختر جاوید اقبال ،محمد منشاء ولد رحمت علی ساکنان پیرمحل ، شازیہ سعید زوجہ ساجد حسین ،مصباح زوجہ اسلام ساکنان چک322گ ب علی محمد ولد سردار محمد غوثیہ آباد پیرمحل ،مریم دختر فقیرمحمد ،محمد کاش ولد ذوالفقار ، احسن ندیم ولد اللہ دتہ ساکنان چک333گ ب زخمی ہوگئے لڑائی کے مختلف واقعات میں 12افراد جن میں نسیم اسلم زوجہ یٰسین ، سعدیہ دختر اسلم ،آمنہ بی بی دختر داؤد ساکنان چک319گ ب شریفا ں بی بی زوجہ داؤد ساکن چک319گ ب زخمی ہوگئے چک نمبر688/28گ ب میں محمد جاوید ولد محمد اشرف کو پرانی رنجش پر ابر ار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا اپرکالونی پیرمحل میں طالب علموں کی لڑائی میں تہذیب گلزار ولد گلزار احمداپر کالونی پیرمحل کو ابوبکر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا گلزار احمد ولد دین محمد اپر کالونی پیرمحل کو صابر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر662/3گ ب ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں محمدیٰسین ولد منظور احمد ، محمد سلیم ولد جعفر حسین ، اعظم ولد رشید ، رمضان ولد رشید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امدا د دی گئی۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نئی آواز

 نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل انتظامیہ کی عدم توجہی یا غفلت پیرمحل کے وسط میں موجود غنی پلازہ بازار دکا ن کے مالکان بازاروں میں اپنی دکانوں کے سامنے فٹ پاتھ کرائے دیکرہزاروں روپے کرایہ لاکھوں روپے سیکورٹی وصول کرلی تجاوزات کی بھر ما ر سے شہریوں کا بازاروں سے گزرانامحال انتظامیہ کا چند مخصوص دکانوں پر تجاوزات کے نام پر دھاوا ،، رکاوٹ ڈالنے والی تجاوزات او رگلیوں کو دور کیا جائے جبکہ تجاوزات کی آڑ میں تاجران کو تنگ کرنے سے گریز کیاجائے چوہدری محمدطارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل تفصیل کے مطابق نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل انتظامیہ چوہدری طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل کی سربراہی میں صدر بازار پیرمحل میں چند مخصوص دکانوں کے خلا ف تجاوزات کی آڑ میں آپریشن کرکے سامان قبضہ میں لیا گیا مگر شہر کے وسط میں موجود غنی پلازہ پیرمحل کے اردگرد کی دکانوں اور بازار میں دکانداروں نے فٹ پاتھ پر شیشہ جات کے مستقل کیبن بناکر ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ اور لاکھوں روپے سیکورٹی وصول کرکے شہریوں کا گذرنا محال کررکھا ہے ان دکانوں کے آگے موٹرسائیکل کاریں اور ریڑھیاں کھڑی ہونے سے سڑک مکمل طورپر بند ہوجاتی ہے جس سے راہگیروں اور دکانداروں کے درمیان لڑائی معمول بن چکی ہے مگر نان تحصیل ہیڈ کوآرٹر انتظامیہ عوامی مفاد کی بجائے اپنے مفاد میں چندمخصوص دکانداروں کے خلاف کاروائی کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا عندیہ دے دیتا ہے اللہ چوک پیرمحل میں شا م کے بعد کئی بار تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کئے گئے مگر ہر بار تاجروں کے روپ میں بازاروں میں کرائے کے نام پر بھتہ وصول کرنے والا تجاوزات مافیا دوبارہ اپنی اپنی دوکانوں کے سامنے سٹال اور پتھارے قائم کروا دیتے ہیں۔جس کے سبب شہر کے وسیع ترین بازار سکڑ کر تنگ و تاریک گلیوں کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں پیرمحل کے شہریوں نے کمشنرفیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اے سی پیرمحل سے مطالبہ کیا ہے کہ غنی پلازہ پیرمحل روڈ سمیت شہرمیں موجود ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نئی آواز

اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلامی تعلیمات پر عمل ہوا ہونا ہر مسلمان پر فرض ہے اسی میں اس کی نجات اور بقاء ہے محبت رسولﷺ کے رشتے سے وابستگی ہی مومن کی اصل متاع اور جز ایمان ہے غلامان مصطفی نے جذبی عشق رسول ﷺسے لبریز ہوکر ہر باطل قوت کا مقابلہ کیا قوم کے مسائل کا اور ملک کی بقاء صرف اور صرف نظام مصطفی ﷺ میں مضمر ہے آج بدقسمتی سے مسلمانوں نے اﷲ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی بجائے اغیار کی رسوم و رواج پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار حاجی شفقت رسول چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل سابق ڈپٹی کنویئنر ضلعی اسمبلی سابق ناظم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاآج بیشتر مسلم ممالک میں فحاشی‘ عریانیت ہے۔ اسلامی کلچر بری طرح مسخ ہو رہا ہے ۔ ہر طرف مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے ۔جہاں بھی طاغوت اور سامراجی قوتیں ہیں وہ مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کرنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ فلسطین ‘ افغانستان ‘ عراق ‘ بوسینا کشمیر و دیگر مسلمان ممالک طاغوت سے آزادی حاصل کرنے کو جدوجہد کرتے ہیں تو مسلمانوں کو سرانجام قتل کیا جارہا ہے ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں اقوام متحدہ جسے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے تھا وہ ہمیشہ سے جانبدار کا مظاہرہ کرتا چلا آرہا ہے وہ مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم ہونے کے باوجود وہ خاموشی تماشائی بنا بیٹھا ہے ہم جب تک اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے متحد نہیں ہونگے ہم فلاح نہیں پائیں گے نہ ہی سلامتی کا خیال سوچ سکیں گے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ہمیں تمام اختلافات کو ختم کرکے آپس کے محبت بھائی چارہ ‘ اخوت اور رواداری کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دے اور آگ اور خون کے سمندر پار کرکے حاصل کیا۔اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں اسلامی تعلیم کو عام کرنا چاہئے جذبی عشق رسول ﷺسے لبریز ہوکر ہر باطل قوت کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ مسلمانوں کا قتل عام رک سکے۔

پیرمحل( نامہ نگار ) نئی آواز

 15سال گذرنے کے باوجود نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں سینٹری انسپکٹرتعینات نہ کیاجاسکا تفصیل کے مطابق پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر میں منظور احمد داروغہ جوکہ اپنی ریٹائر ڈمنٹ پوری کرکے15سال سے ریٹائر ہوچکے ہیں ان کی جگہ عرصہ کوئی سینٹری انسپکٹر تعینات نہ کیاجاسکا جبکہ تحصیل کونسل کمالیہ میں تین سینٹری انسپکٹر ہونے کے باوجود پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر کی سیٹ خالی چلی آرہی ہے سماجی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور سینٹری انسپکٹر کی خالی آسامی پر کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں