سندہ اور کراچی سٹریٹ نیوز ،،،،، سندہ بھر سے آپ کے گلی محلے کی مکمل خبریں

کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک )  سندھ سمال انڈسٹریز میں 547 ملازمین زیادہ بھرتی کیے گئے ھیں۔افسران کی بریفنگ

سندھ سمال انڈسٹریز میں زیادہ ملامین کیوں بھرتی کئے گئے۔ صوبائی وزیر منظور وسان کا افسرن پر اظہار برہمی۔ سیاسی بنیاد پر بھرتی کی گئی ھے۔ افسران کی صوبائی وزیر کو بریفنگ ،گیارہ مھینے سے ملازمین کو تنخواہ نھی مل رہی، سندھ سمال انڈسٹریز کی زمین تقریبن 850 ایکڑ ھے۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا میری طرف سے کوئی مداخلت نہی ھوگی افسران کام کریں۔ جائز بھرتیوں کو رکھا جائے۔لیکن ناجائز  بھرتیوں کی محکمہ میں گنجائش نھی ھے۔ منظور وسان کی افسران کو ھدایات،  محکمہ افسران نے کہا کہ تنخواہوں  کے لیے کئی بار ملازمین نے احتجاج کیا تھا۔ جس پر منظور وسان نے کہا کہ جن ملازمین کو تنخواھ نھی مل رہی ان کی  555 ملازمین کی مجھے ڈسٹرکٹ وائیز ڈیٹل دی جائے۔

کراچی نئی آواز (نیوز ڈیسک ) کھارادر تھانے کی حدود میں بونڈ پرچی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق کھارادر تھانے کی حدود میں بونڈ پرچی کا دھندہ اے ایس آئی اکبر کی سرپرستی میں چلایا جارہا ہے۔ اے ایس آئی اکبر50 ہزار روپے میں تھانے کے اطراف بونڈ پرچی کا اڈا کھلواکر دیتا ہے۔ذ رائع کے مطابق اے ایس آئی اکبر علاقے میں چلنے والے تمام جرائم کی سرپرستی میں بھی ملوث ہے۔

 کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) ??پاکستان رینجرز جشن آزادی فری میڈیکل کیمپ ??

 پاکستان رینجرز کی جانب سے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کمیٹی  برائے اقلیتی امور کے تعاون سے  12 اگست 2016 صبح 10 بجے سے شام 5 بجےتک ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ بمقام سوامی نارائین مندر لائیٹ ھاوٌس ایم اے جناح روڈ کراچی  لگایا گیا جس سے بہت سے لوگ مفید ہوئے

کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) سولجربازارمیں منی ایکسچینج میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی گئی،3ملزمان نےمنی ایکسچینج میں داخلےکی کوشش کی توگارڈنےفائرنگ کردی،ملزمان کی فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈعبدالمرجان زخمی ہوگیا، گارڈزکی جوابی فائرنگ سےملزم زخمی حالت میں فرار ہوگیا پولیس ، ملزمان کی موٹر سائیکل نمبر  KER 7768 سپر پاور کلر سیاہ قبضہ میں لے لی ہے

کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) پی پی پی کی پوری قیادت چودھری نثار سے خوف ذدا نظر آتے ہیں

مولا بخش چانڈو کرپشن کی بات کرنے سے پہلے اپنی قیادت کے کارنامے پر نظر ثانی کریں

چودھری نثار دھشت گردو اور کرپٹ لوگوں کے لئے خوف کی علامت ہیں

محمد اسد عثمانی  ترجمان مسلم لیگ ن سندھ

کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) جماعت اسلامی یوتھ ونگ لانڈھی  کے تحت جشن پاکستان موٹر سائیکل  ریلی حسینی چورنگی  شیر پاؤ سے  13 اگست کی رات بعد نماز عشاء شروع کی گئی  . نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔  نیاز محمد خان جماعت اسلامی یوتھ ونگ لانڈھی

کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے نارکوٹکس برہان چانڈیو کی گڑھی خدا بخش آمد،  برہاں چانڈیو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی،   وزیرپبلک ہیلتھ فیاض بٹ،وزیرورکس ایند سروس امداد پتافی بھی برہان چانڈیو کے ہمراہ تھے، بعد ازاں برہان چانڈیو اور دیگر وزراء نے لاڑکانہ کا دورہ بھی کیا۔

 کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک )  محکمہ اطلاعاتحکومت سندھ 

   اینٹی کرپشن کی کاروائیاں صوبہ کے مزید تعلیمی بورڈ میں بھی کی جائینگی، انٹر میڈیٹ بو ر ڈ کے IT سیکشن تک رسائی حاصل نہیں۔ نتائج میں تاخیر کا الزا م بے بنیاد ہے۔ غلام قادر تھیبو

چیئرمین انکو ائریز اینڈ اینٹی کرپشن غلا م قا در تھیبو نے کہا ہے کہ جہاں بھی کرپشن کی شکایات موصول ہونگی وہاں کاروائی کی جائیگی،اینٹی کرپشن کی کاروائیاں ٹھو س شوا ہد ملنے کی صورت میں صوبہ کے مزید تعلیمی بورڈز میں بھی کی جائینگی۔آج اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہو ںنے کہا کہ کرا چی انٹر میڈیٹ بو ر ڈ سے 94 کیسز میں قوا عد و ضوا بط کی خلا ف ورزی کے ٹھوس شواہد ملے ہیں اور متعدد امیدوارو ں کے نتا ئج میں تبدیلی کر کے گریڈ اے اور گریڈ اے ون دیا گیا۔ جس کہ وجہ سے اہل امیدواروں کو میڈیکل کی تعلیم کے حصو ل میں مشکلا ت کا سامنا ہو تا ہے۔ انہو ںنے مزید کہا کہ یہ الزام غلط ہے کہ نتائج میں تاخیر اینٹی کرپشن کی کاروائی کہ وجہ سے ہوئی ہے، در حقیقت پری انجینئرنگ گرو پ کے نتا ئج کا اعلا ن آج ہو نا تھا جبکہ اینٹی کرپشن نے کاروائی کے دورا ن میڈیکل کے گروپ کے ریکا رڈ کی چھا ن بین بھی کی گئی ہے۔ چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نے مزید کہا کہ کسی بھی محکمہ کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہونگی وہاں کاروائی کی جائیگی اور کرپشن کو معا شر ے سے جڑ سے اُکھا ڑدیا جائیگا۔

کراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں، ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرئے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گئے،جو قومیں آزادی کی قدر نہیں کرتیں خدا ان سے یہ نعمت واپس لے لیتا ہے،علامہ مختار امامی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس میں صوبائی اور ڈویژن کابینہ کے اہم اجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں بہادر لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے، یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے لیے دی گئی، وہ عظیم مقصد خطے کے حصول کے لیے تھا، جس پر اسلام کے سْنہری اور پاکیزہ حصول کا عملی اجرا کیا جا سکے، بد قسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر نظریہ پاکستان پر ضرب لگانے لے لیے عالمی طاقتوں کے ایماء پر پاکستان میں، گروہی لسانی، مذہبی گروہ بندیوں میں اس حد تک تقسیم کر رہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی روح دھندلا جائے۔ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بہت سی مصیبتں برداشت کیں اور یہ سفر اتنا ہی مشکل اور کٹھن تھا جتنا پاکستان بننے میں تھا، اس سرزمین کے باوفا بیٹے اس پاک سر زمین کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گئے، مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ بد ترین دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہو سکا، کیونکہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اگر کوئی اس ملک سے غداری کرنا بھی چائے تو شہدوں کا لہو اسکی حفاطت کرتا ہے۔علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو قائد اعظم نے پاکستان کا تحفہ دیا، یو م آزادی اس تجدید عہد کا دن ہے، وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے، اس کی ترقی کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بْت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشت گردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہو گا۔ ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرئے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گئے۔انہوں نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو اپنا رول ماڈل بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں