پیر محل سے اہم حالات و واقعات ۔۔۔ تمام دن کی اہم خبریں

image
پیرمحل  نئی آواز ( نامہ نگار ) دن دیہاڑے دونامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے دن دیہاڑے اللہ چوک سے نوجوان عبداللہ سے سے نقدی1500روپے کیوٹیب V3مالیت ساڑھے 14ہزار روپے چھین لیا۔

image

پیرمحل  نئی آواز ( نامہ نگار ) تین کس نامعلوم

نوسربازوں نے یوبی ایل بنک پیرمحل سے رقم نکلواکر باہر آتے ہوئے محمدانور ولد غلام محمد قوم سرویا کو نقدی 70ہزار روپے اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

image

 پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی غفلت پنکھے استریاں اور الیکٹرانکس سامان بنانے والی فیکٹریوں کو موٹرسائیکل بنانے کی اجازت دینا اوربغیر رجسٹریشن کے ان موٹرسائیکلوں کی فروخت کی اجازت دینا شہریوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے 35ہزار روپے قیمت والا موٹرسائیکل قسطوں کی آڑ میں 60ہزار روپے کے عوض فروخت کرکے منافع خوری کی انتہا اور چھوٹے چھوٹے بچے موٹرسائیکل رکشہ چلاتے ہوئے سرعام شہریوں کے چلتی پھرتی موت ثابت ہورہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے پنجاب حکومت فی الفور موٹرسائیکل کمپنیوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کرے۔

image
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) پیرمحل شہر اور گردونواح میں ریسٹورنٹ اور میرج ہالوں کی بھرمار سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی خاموش تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں درجنوں ریسٹورنٹ اور میرج ہال موجود ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر شادی ویاہ اور دیگر تقریبا ت کے فنکشن ہورہے ہیں مگر ا ن میرج ہال کے مالکان جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر واجبات اداکرنے کی بجائے سرعام ٹیکس چوری کے مرتکب ہورہے ہیں محکمہ ایکسائزاور ریونیو اتھارٹی کے علم میں ہونے کے باوجود ان میرج ہال کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی بلکہ یہ کاروائی ضلعی ہیڈکوآرٹر تک محدود ہے جس سے پیرمحل شہر اور گردونواح کے میرج ہال اور ریسٹورنٹ مال کھلے عام لاکھوں روپے ٹیکس چوری کی آڑ میں حکومتی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں سماجی حلقوں نے ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی سے تحصیل پیرمحل میں کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

image
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کا عالمی دن آج -19 اگست بروز جمعۃ المبارک کو منایا جائے گا اس دن کومنانے کے لئے ملک بھر کے بڑے شہروں تقریبات وسیمینارز انعقاد پذیر ہوں گے جبکہ اس دن کومنانے کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے2008 کے اہم اجلاس میں د ی تھی ۔

image
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار )حکومت دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا ارادہ اور عزم رکھتی ہے ، ضرب عضب کے دو سال پورے ہونے پر ہر شخص سیکورٹی فورسز اور حکومت کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی تعریف کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت الما ل کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد خطے میں پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کوششوں کے باعث ملک بھر میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں اور وہاں ہر شخص بلاخوف زندگی گزار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔

image
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) نشہ آورسیرپ اورادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں اورمحکمہ صحت حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے میڈیکل سٹوروں کی آڑ میں نشہ آورسیرپ اورادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اورپہلے مرحلہ میں میڈیکل سٹورزکے لائسنس اورسٹورزمالکان کے مکمل کوائف کی ازسرنوچیکنگ کی جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے اورروزانہ کی بنیادپررپورٹس بھجوائی جائیں حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرزکی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جوبلاامتیازمیڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کریں گی۔

image
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار )  فوڈآئٹمزتیارکرنے والی فیکٹریوں ‘ ہوٹلز‘ بیکریزکی فوری انسپکشن کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے فوری طور پرفوڈآئٹمزتیارکرنے والی فیکٹریوں ‘ ہوٹلزاوربیکریزکی انسپکشن کے احکامات جاری کردئیے ہیں ‘ حکومت کی جانب سے صوبہ بھرکے محکمہ صحت حکام کوبھجوائے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ فوری طور پرفوڈآئٹمزتیارکرنے والے اداروں کی انسپکشن کی جائے ‘جن اداروں کے پاس ملازمین کے ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکیٹس موجودنہیں ہیں ان کے پیورفوڈکیٹگری لائسنس کینسل کردئیے جائیں ذرائع کے مطابق صوبہ بھرمیں فوڈآئٹمزتیارکرنے والے4897اداروں کوپیورفوڈکیٹگری میں لائسنس جاری کیے گئے تاہم ان میں سے متعددقوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پرحکومت نے دوبارہ انسپکشن کی ہدایت جاری کی ہے حکومتی احکامات پرضلعی محکمہ صحت حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

image
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار )  حکومت پنجاب کاموبائل فیملی پلاننگ سکیم فعال کرنے کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں محکمہ بہبودآبادی کی موبائل فیملی پلاننگ سکیم کوفعال کرنے کے لیے ابتدائی طور پرایک کروڑروپے کے فنڈزجاری کردئیے ہیں جن سے صوبہ بھرکی 117گاڑیوں کی مرمت کروائی جائے گی تاکہ گاڑیوں کی بحالی اورسٹاف کی بھرتی کے ساتھ ہی موبائل فیملی پلاننگ یونٹ دوبارہ فعال ہوجائے گاذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے 2006ء میں دیہاتی لوگوں میں فیملی پلاننگ کاشعوراجاگرکرنے کے لیے موبائل فیملی پلاننگ سکیم پیش کی گئی تھی جس کے تحت صوبہ بھرکے اضلاع کوتین سے پانچ عددگاڑیاں بھی فراہم کی گئی تھیں تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پریہ سکیم تین سال سے بندپڑی رہی جس کی وجہ فنڈزکی کمی اورحکومتی عدم توجہی بتائی جاتی ہے تاہم حکومت نے تمام ضلع حکومتوں اورمحکمہ بہبودآبادی حکام کوموبائل فیملی پلاننگ سکیم فعال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اوران سے فیملی پلاننگ بارے تفصیلات بھی طلب کی ہیں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکے لیے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔

رپورٹ : رانا اشرف نئی آواز پیر محل
رپورٹ : رانا اشرف نئی آواز پیر محل

اپنا تبصرہ بھیجیں