میرٹ پر معا ملا ت چلا ئے جا ئیں گے ،کا م نہ کر نے والے گھر جا ئیں ،وزیرتعلیم سندھ

ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افسرا ن کی پو سٹو ں پر فو ر ی اہل افرا د تعینا ت کرنے کی ہدایت

imagesنارتھ کرا چی سیکٹر 11/Aگو رنمنٹ ڈگر ی کا لج کا اچا نک دورہ،اب تک تدریسی عملہ کیوںتعینات نہیںکیاگیا،کالج کا پی سی فور منظورکیاجائے،جام مہتاب ڈہر کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں معا ملا ت پسند نا پسند پر انجا م نہیں دیئے جا ئیں گے بلکہ معا ملا ت میر ٹ کی بنیا د پر نمٹا ئے جا ئیں گے،جو کا م نہیں کر نا چا ہتا وہ گھر جائے گا ۔یہ با ت انہو ں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری تعلیم سید ممتا ز علی شاہ اور ایڈیشنل سیکریٹری خا دم چند نے بھی شر کت کی ۔انہو ں نے متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افسرا ن کی خا لی پو سٹو ں پر فوری طو ر پر اہل اور ایما ندار افسرا ن کو تعینا ت کریں تا کہ تدریس و دفتری معا ملا ت میں خلل واقع نہ ہو ۔صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے محکمہ تعلیم میں ایک فعا ل ویجیلنس کمیٹی کے قیا م کا حکم دیتے ہو ئے تا کید کی کہ مذکو رہ ویجیلنس کمیٹی محکمہ تعلیم میں جا ر ی تما م ترقیاتی اسکیمو ں کو مکمل طور پر ما نیٹر کر ے اور خا میو ں کی نشا ندہی کرے ۔انہو ں نے کہا کہ جن اسکو لز ،کا لجز میں اضا فی تدریسی و غیر تدریسی عملہ ہے اس کو فو ر ی طو ر پر ان ادا رو ں میں بھیجا جا ئے جہاں ان کی ضرورت ہے ۔علا وہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتا ب حسین ڈہر نے سیکریٹری سر وسز اعجا ز میمن سے رابطہ کر کے اوبا ڑو میں اسپو ر ٹس کمپلیکس کی تعمیر میں تا خیر کا نوٹس لیتے ہو ئے انہیں ہدا یت کی کہ وہ فو ر ی طور پر اس معاملے کو حل کریں اور تا خیر کا با عث بننے والے افسران کو شو کا ز نو ٹس بھی جا ر ی کریں اور اسپو ر ٹس کمپلیکس کو جلد از جلد مکمل کروائیں تا کہ علا قے کے نو جوانو ں کو تعمیری اور صحت مندانہ سر گر میو ں میں حصہ لینے کا مو قع ملے ۔علا وہ ازیں صوبا ئی وزیر تعلیم نے نا ر تھ کرا چی سیکٹر 11/Aگو رنمنٹ ڈگر ی کا لج کا اچا نک دورہ کیا اور کہا کہ مذکو رہ کا لج کی عما ر ت 2012میں مکمل کر لی گئی تھی لیکن اب تک تدریسی عملہ کیو ں تعینا ت نہیں کیا گیا ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ فو ر ی طو ر پر کا لج کاپی سی فو ر منظو ر کیا جائے اور اس میں تدریسی عمل شرو ع کیا جا ئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں