پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں عید کی خوشیاں

پاکستان بھر میں نماز عید کے اجتماعات ، جگہ جگہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کیا جا رہا ہے۔
12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oلاہور نئی آواز  (نیوز ڈیسک  ) ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ، مختلف شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ، ہر کسی نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے عید ملی ، سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جا رہی ہے ۔ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی اور گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے عید ملی ۔ کراچی میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ، میمن مسجد ، بولٹن مارکیٹ ، سبیل والی مسجد ، عیدگاہوں اور دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی جس میں ملکی سلامتی استحکام کیلئے دعا کی گئی ۔ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے ۔ لاہور میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں افراد جمع ہوئے ۔ دیگر مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جا رہی ہے جو تین دن تک جاری رہے گا ۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ۔ کوئٹہ میں بھی عیدالاضحیٰ پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی ، لوگوں نے ایک دوسرے سے عید ملی ، نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں