بہا ولپور مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری طارق بشیر چیمہ نے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا

بہاولپور(رانا عرفان سے نئ آواز) مسلم لیگ (ق) کے imageمرکزی سینئر نائب صدر و چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری طارق بشیر چیمہ نے بہاول پور میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کے مقابلے میں تمام اپوزیشن کے متفقہ امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا ضلعی چیئر مین کے نام کا اعلان مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخاب کے نتائج دیکھ کر کیا جائے گا اور اس انتخابات میں ہمارے گروپ کو نواب صلاح الدین عباسی کی مکمل سرپرستی حاصل ہے وہ مسلم لیگ (ق) بہاول پور کی یونین کو نسل 5 کے چیئر مین چوہدری خالد گجر کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے ملک عامر وارن ،سابق ایم پی اے شاہ رخ ملک (ق) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل ،ن لیگ کے سابق ایم پی اے ملک جہانزیب وارن ،سابق ضلعی نائب ناظم عرفان گردیزی ،سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق ،سابق ایم پی اے چودہری صفدر ،چوہدری،سابق تحصیل ناظم مخدوم سمیع حسن گیلانی ، اعجاز صفدر ،شیخ عبدالرحیم ،میاں ناصر جبلہ ،احمد مختیار بختیاری ،ملک لطیف گھلو ،حاجی جاوید ،شیخ وقاص و ضلع بھر کے اپوزیشن کے چیئرمینز موجود تھے چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جن حالات میں ہم نے بلدیاتی انتخابات لڑا تھا اس میں پٹواری سے لیکر گرداور اور پوری انتظامیہ کی پوری طرح مداخلت کی گئی تھی اس سے ساری دنیا واقف ہے کسی کو الاٹمنٹ کا جھانسہ دیا گیا تو کسی کو زرعی زمین کا جھانسہ دیا گیا جو نہ مانا اس کو سرکاری مشنری کے ذریعے ڈرایا دھمکایا گیا ان نامساعد حالات کے باوجود ہمارے گروپ نے حکومت کے خلاف اچھا رزلٹ دیا انہوں نے کہا کہ جو باشعور چیئر مین ہوگا وہ ان نااہل حکمرانوں کے خلاف ہمارے امیدواروں کو ووٹ دے گا اور ہمارا ترقی پسند گروپ انشاء اللہ اچھے نتائج دے گا انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی جانب سے ضلعی چیئر مین کی سیٹ کے لیے پارٹی فنڈ کے نام پرپانچ کروڑ سے بولی شروع کی گئی ہیں لہذا ووٹر ز اپنے ضلع کی بہتری کے لیے ہمارے امیدواروں کو ووٹ دے ہمارا ماضی سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ یوتھ کی پورے ضلع میں ایک سیٹ تھی جو کے ہمارے امیدوار عبدالل وارن نے بلامقابلہ جیتی ہیں اس کے علاوہ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر شیخ وقاص رحیم ،کسان کی تین سٹوں عالمگیر گجر ،محمد ادریس ،ریاض بھٹی ،اقیتوں کی سیٹ پر منظور راں رام اور انتھونی ،خواتین کی سیٹوں پر آٹھ خواتین نسیم بیگم (احمد پور ) جنت بی بی (سمہ سٹہ ) ثناء حبیب (تحصیل صدر ) امیر مائی (احمد پور ) عفت ذکی (بہاول پور )،روبینہ ساجد اور سمیرا اقبال (یزمان ) ہماری امیدوار ہے ان کے نتائک کے بعد ہمارا گروپ ضلعی چیئرمین کے نام کااعلان کر ئے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں