چوہدری رحمت علی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام

image
نئی آواز ( رانا اشرف سے ) لفظ ’’پاکستان‘‘ کے خالق چوہدری رحمت علی کا 119واں یوم پیدائش آ ج منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔تحریک پاکستان کے رہنما چوہدری رحمت علی 16نومبر 1897 کو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا،انہوں نے لندن سے قانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔ چوہدری رحمت علی نے 1933میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا ،ا نہوں نے لندن کے شہر کیمبرج سے اپنا ایک اخبار بھی نکالا جس کا نام بھی پاکستان تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں