سندھ کے ضلع سجاول میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق

 سندھ کے ساحلی ضلع سجاول میں دوسرے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oکراچی نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) تحصیل جاتی کی یوسی کوٹھی میں گوٹھ حاجی محمد علی جت میں ڈیڑہ سالہ سفینہ بنت سلیمان جت کو پانچ نومبر کوسجاول میں نجی اسپتال میں ڈاکٹرنے پولیو کا شبہ ظاہر کیاتھا،جس کے بعد اے ایف پی کیس رپورٹ کیاگیااور بچی کے اجزاکو اسلام آباد لیبارٹری روانہ کیاگیا، مذکورہ بچی کے اجزاء کی لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے ،اس ضمن میں ڈی سی سجاول شہزاد عباسی نے پولیو پروگرام اور محکمہ صحت کے افسران کی ہنگامی میٹنگ طلب کرلی اور فوری طور پر مذکورہ علاقے میں ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں، پولیو سرویلنس افسر ڈاکٹر انور نے بتایاکہ مذکورہ بچی کو نجی کلینک سے اطلاع کے بعد پانچ نومبر کو ایف پی رپورٹ کیاگیاتھا، جبکہ اسکے علاوہ مزید تین کیسز بھی رپورٹ کئے گئے ہیں ،جبکہ جنوری سے ابتک مجموعی طور پر اٹھائیس کیس رپورٹ کئے گئے ہیں ،مذکورہ پولیو کیس کی تصدیق کے بعد سجاول ضلع میں پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے اس سے قبل گذشتہ ستمبر میں تحصیل جاتی کی یوسی کوٹھی کے اسی علاقے میں آٹھ ماہ کا بچہ عظیم پٹھان کو پولیو کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد خصوصی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، محکمہ صحت اور انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کے تحت انسداد پولیو کے راؤنڈ چلائے اور سجاول ضلع کے علاوہ قریبی چاروں اضلاع سجاول ٹھٹھہ بدین اور ٹنڈومحمد خان میں انسداد پولیو کے مزید تین راؤنڈ شروع کئے ہیں جن میں سے ایک گذشتہ ماہ چوبیس اکتوبر کو ہواہے جبکہ دوسرا راؤنڈ تئیس نومبر سے شروع ہوگا، تاہم مذکورہ یوسی میں خصوصی اقدامات کے باوجود یہ ایک اور پولیو کیس ظاہرہوگیاہے ،اس طرح حال ہی میں سجاول ضلع میں یہ دوسرا اور سندہ میں چھٹاپولیو کیس ہے ،جبکہ پاکستان میں سولہواں کیس ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں