وزیراعظم نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کردیا

کراچی نئی آواز  : رپورٹ بیوروچیف کراچی ڈاکٹر ایم آئی درانی ۔image

وزیراعظم نواز شریف نے جدید دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیاز 2016ءکا افتتاح کردیا ہے ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان کے ہمراہ آئیڈیاز 2016 کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔image

افتتاح کے بعد وزیر اعظم ، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام نے مختلف اسٹالز کو دورہ بھی کیا۔افتتاحی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک تھے۔ ایکسپو سینٹر پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔image

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے و زیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے،عالمی مالیاتی اداروں میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 میں شرکت باعث مسرت ہے،حکومت کی موثرپالیسی کے نتیجے میں توانائی کی فراہمی میں اضافہ ہوا،12 ماہ سے صنعتی شعبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی،2018ءتک توانائی بحران پر مکمل قابو پالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج غیرملکی سرمایہ ، مشترکہ منصوبہ اور تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں،ملک میں شرح سود بھی کم ترین سطح پر ہے۔وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی کمی ہوئی ،پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے۔ پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، دفاعی نمائش کے کامیاب انعقاد پرتمام متعلقہ اداروں اور افراد کو مبارکباد دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں غیرملکی وفود کی بڑی تعداد میں شرکت حوصلہ افزا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلحہ برائے امن کی پالیسی پر گامزن ہے، دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا ذکر کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دفاعی صنعت کی ترقی کیلئے بھی کام کررہا ہے، ایک سال سے صنعتی شعبے میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔معاشی ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے 16سال میں پہلی مرتبہ کم شرح سود کا اعلان کیا۔حکومت کی جامع پالیسی کے باعث توانائی کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے، ملک میں شرح سود تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے‘۔انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی ، ہمارا ڈی جی پی آئندہ سال 5 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے، حکومت سماجی شعبے کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت ترقی کےمراحل تیزی سے طے کررہی ہے، آئیڈیاز2016 دفاعی صنعت کی نمایاں کامیابیوں کا ثبوت ہے،غیر ملکی وفود کی شرکت نے ہمارا حوصلہ مزید بڑھایا ہے۔وزیراعظم سے قبل وزیر مملکت دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ آئیڈیاز 2016 کا سلوگن ہتھیار برائے امن ہے۔43 ملکوں کی 418 کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی ، الخالد ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر اور دیگر جدید ہتھیار بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا ،نوازشریف اور سید مراد علی شاہ ایک ہی گاڑی میں ایکسپو سینٹر پہنچے۔ڈی جی ڈیفنس میجرجنرل آغامسعود اکرم نے اپنے افتتاحی خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا خیرمقدم کیااور کہا کہ وہ نمائش کے انعقاد میںمسلح افواج اورمتعلقہ اداروں کے تعاون پرشکرگزارہیں۔انہوں نے کہا کہ دفاعی سامان بنانے میں بتدریج بہتری لارہے ہیں۔4روزہ دفاعی نمائش میں مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی جبکہ 34 ممالک کی 418 کمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔آئیڈیاز 2016ءمیں 43 ممالک سے 90 وفود شرکت کررہے ہیں اور ان میں سے 30 مندوبین اعلیٰ سطح کے ہیں، جن کی سربراہی ان ملکوں کے وزیر دفاع، ڈیفنس سی ریٹریز، چیف ڈیفنس اسٹاف یا حاضر چیفس خود کریں گے۔نمائش اور سیمینار میں صدر مملکت ممنون حسین سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ، وزیر دفاع ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزرا شرکت کریں گے جبکہ آخری روز نمائش میں رجسٹرڈ عام شہری بھی شرکت کر سکیں ۔چار روزہ نمائش کیلئے ملکی اور غیر ملکی سامان حرب و ضرب سجا دیا گیا جبکہ ترکی کے جدید طیارے اور ایئر ڈیفنس سسٹم بھی نمائش کو چار چاند لگا رہے ہیں اور روس کی تین کمپنیاں بھی جدید ترین اسلحے کے ساتھ موجود ہیں۔نمائش میں 34 ممالک کی مجموعی طور پر 418 کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔نمائش میں پاکستان کے الخالد ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر، سپر مشاق، کے 8 ائیر کرافٹ، فاسٹ اٹیک ائیر کرافٹ میزائل بوٹس، آرمرڈ پرسنل کیریئر اور ملٹری ہارڈویئرز بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔25 نومبر تک جاری رہنے والی دفاعی نمائش میں 9 ممالک لکسمبرگ، ڈنمارک، بیلاروس، پولینڈ، چیک ری پبلک، سوئٹزر لینڈ، بیلجئیم، نائجیریا اور رومانیہ پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور دلچسپی کے باعث ایکسپو سینٹر کے 8 ہال پہلی بار استعمال ہوں گے۔آئیڈیاز میں مجموعی طور پر 14 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے، جن میں پہلے دن چار، دوسرے روز تین، تیسرے روز چار جبکہ نمائش کے آخری دن تین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ایکسپو سینٹر کے اطراف کی سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں