عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل پر اپنا کردار ادا کریں : وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد نئی آواز  ( احسان احمد سے ) وزیرِ اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گذشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
اجلاس میں اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے کہا گیا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اجلاس میں مشیرِ خارجہ سرتاجِ عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیرِ اعظم کے مشیر طارق فاطمی، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، سیکریٹری خارجہ عزیز احمد چوہدری اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں انڈیا کی جانب سے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ شہریوں بالخصوص عورتوں اور بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں