زندگی ایک بار ملتی ہے خدارا اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھے

 انسان عقل اور  شعور رکھتا ہے پھر بھی اتنی بیوقوفی کا مظاہرہ۔

imageاسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد قمر ) نامہ نگار
یہ صرف ایک تصویر نہیں ہے بلکہ پاکستان کے بیشتر حصوں کی حقیقت پر مبنی خوفناک کہانی ہے کیا ہم نے کبھی سوچا اس کے کس قدر برے نتا ئج مرتب ہو سکتے ہیں کیا ان بچوں کے والدین یا بس کے ساتھ لٹکے ہوے افراد اس سے اگاہ نہیں زندگی صرف ایک بار ملتی ہے خدا را اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیے .ہر جان بہت قیمتی ہے۔

imageببے شک پاکستان کے بہت سے حصوں میں ابھی بھی ٹرانسپورٹ کے حالت انتہائی حد تک افسوس ناک اور اذیت سے دو چار بھی ہیں یہاں ہماری مائیں بہنیں مردوں کے ساتھ سفر کرنے پر مجبور ہوتی ہیں بہت سی نو جوان لڑکیاں انہیں مسائل کا مقابلہ نہ کر پانے کی وجہ سے سلول اور کالج کو ہمیشہ کے لئے الو داع کہہ دیتی ہیں جس سے نہ صرف انکے گھر والوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ اسکا نقصان پورے معاشرے کو ہوتا ہے لیکن ان سب مسائل کے با وجود ہمیں اپنی جان اور عزت کا سب سے پہلے خود سوچنا چاہئے اگر ایک گاڑی میں جگہ نہیں تو کچھ دیر انتظار کر لیجیے .آپکے کچھ دیر کے لیٹ ہو جانے سے کچھ بھی نہیں بدل جاے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں