پنجاب کے نئے وزراء کو قلمدان مل گئے: مکمل تفصیلات

لاہور نئی آواز ( احسان احمد قمر ) حکومت پنجاب نے حلف اٹھانے والے11 نئے وزراء سمیت 21صوبائی وزیروں ،2 معاونین خصوصی اور2 مشیروں کے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  ۔image

بعض پرانے وزراء کے محکموں میں ردوبدل بھی کیا گیا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے گذشتہ رات جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ اطلاعات اور ثقافت کا اضافی قلمدان مل گیاجبکہ ملک ندیم کامران پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیساتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے،میاں عطاء محمد خان مانیکا کا محکمہ تبدیل کر کے انہیں محکمہ محصولات ، میاں یاورزمان کو محکمہ جنگلات،جنگلی حیات اورفشریز ،تنویراسلم ملک کو مواصلات وتعمیرات ،اصف سعید منیس لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے محکمے دئیے گئے ہیں چودھری محمدشفیق خصوصی تعلیم ،محمدآصف ملک محکمہ آثارقدیمہ ،ڈاکٹرفرخ جاوید لٹریسی اورغیررسمی تعلیم کاقلمدان دیا گیا ہے،نئے وزراء میں جہانگیرخانزادہ کو امورنوجوانان اورکھیل ، نغمہ مشتاق کو محکمہ زکوۃ اورعشر،امانت اللہ شادی خیل آبپاشی ،خواجہ سلمان رفیق اسپیشل ہیلتھ اورمیڈیکل ایجوکیشن ،خواجہ عمران نذیر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا قلم دان سونپا گیا ہے،شیخ علاؤالدین کو صنعت وتجارت اورسرمایہ کاری ،میاں منشاء اللہ بٹ کو بلدیات ،مہراعجاز قدرتی آفات ،سید زعیم حسین قادری محکمہ اوقاف ومذہبی امور،محمد نعیم اختر خان محکمہ زراعت ،سید رضا علی گیلانی کو ہائیر ایجوکیشن جبکہ ملک احمد یار ہنجراء کو جیل خانہ جات کی وزارتیں تفویض کی گئی ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق رانا مقبول احمد کو پبلک پراسیکیوشن اور رائے حیدر علی خان کو ٹورزم میں ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے جبکہ چوہدری محمد ارشد کو کالونینزاور ملک محمد احمد خان کو اطلاعات وثقافت میں معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں