شیخ رشید کی پیشنگوئیاں 2017 ایک بار پھر حکومت کے لئے مشکل

Facebooktwittergoogle_pluslinkedinrssyoutubeinstagramby feather

اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد )  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہےکہ نواز حکومت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں جو 2017 کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اگروزیراعلی شہبازشریف رینجرزکوخود پنجاب میں آپریشن کے لئے د عوت دیتے توا نکی عزت میں اضافہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی تقرری کوابھی 100دن مکمل نہیں ہوئے ہیں

لیکن ان کے وفاقی حکومت سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کامعاملہ ہویاڈان لیکس ہرسطح پرنوازحکومت اورآرمی چیف کے درمیان تعلقات زیروپوائنٹ پرپہنچ چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2017حکومت کےلئے بہت ہی مشکل سال ثابت ہوگا۔شیخ ر شید نے کہاکہ اگرنوازحکومت نے آرمی چیف سے اپنے تعلقات بہترنہ بنائے تواس سے نہ صرف حکومت بلکہ عوام کے لئے بھی مسائل پیداہونگے-

334 total views, 3 views today

share

Share to Google Plus
Share to MyWorld
[Total: 0    Average: 0/5]

Leave a Reply

Your email address will not be published.

advertise