جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس تازہ ہوا کا جھونکا ہیں ۔ مولانا احمد لدھیانوی

شعائر اسلام کی گستاخیوں پر ملت اسلامیہ کے جذبات کی صیح ترجمانی کی ۔

مقدس شخصیات کے بارے گمراہ کن خیالات پھیلانے IMG_5516والوں کاتدارک ریاست کے ذمہ ہے
لاہور (نئی آواز) سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس اور فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شعائر اسلام اور مقدس ہستیوں کا تمسخر بنانا اور گمراہ کن خیالات پھیلانے والوں کا قلع قمع ریاست کا اولین فریضہ ہے۔ نئی آواز سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی کا مزید کہنا تھا جسٹس صدیقی نے ملت اسلامیہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ۔ اسلام آزادی اظہار رائے کے احترام کا درس دیتا ہے مگر کروڑوں اہل ایمان کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر آزادی اظہار رائے کا نام دینا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے ۔ اسلامی ریاست میں بھینسا موچی روشنی سمیت کسی بھی لادینی پراپیگنڈے کو روکنا ہر فرزند توحید کا دینی ایمانی اخلاقی مذہبی فریضہ ہے ۔ جسٹس شوکت صدیقی کو شاندار فیصلے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں