Religious

جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس تازہ ہوا کا جھونکا ہیں ۔ مولانا احمد لدھیانوی

جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس تازہ ہوا کا جھونکا ہیں ۔ مولانا احمد لدھیانوی

شعائر اسلام کی گستاخیوں پر ملت اسلامیہ کے جذبات کی صیح ترجمانی کی ۔
مقدس شخصیات کے بارے گمراہ کن خیالات پھیلانے والوں کاتدارک ریاست کے ذمہ ہے
لاہور (نئی آواز) سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس اور فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شعائر اسلام اور مقدس ہستیوں کا تمسخر بنانا اور گمراہ کن خیالات پھیلانے والوں کا قلع قمع ریاست کا اولین فریضہ ہے۔ نئی آواز سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی کا مزید کہنا تھا جسٹس صدیقی نے ملت اسلامیہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ۔ اسلام آزادی اظہار رائے کے احترام کا درس دیتا ہے مگر کروڑوں اہل ایمان کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر آزادی اظہار رائے کا نام دینا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے ۔ اسلامی ریاست میں بھینسا موچی روشنی سمیت کسی بھی لادینی پراپیگنڈے کو روکنا ہر فرزند […]

عدالت نے چوہدری نثار علی خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

عدالت نے چوہدری نثار علی خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد نئی آواز ( نامہ نگار ) ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں مقدس ہستیوں کی شان میں سوشل میڈیا پر گستاخی کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری علی نثار کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو امن و امان کا سنگین مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے، سوشل میڈیا کے بغیر پہلے بھی زندہ تھے لیکن کسی نے ہماری محبت پر ایسا حملہ نہیں کیا، ملوث عناصر اور جو تماشہ دیکھتے رہے دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ وزیر داخلہ بتائیں کہ حکومت کی جانب سے کیا اقدامات اٹھائے گئے کیونکہ یہ معاملہ بیورکریسی پر نہیں چھوڑیں گے۔
سماعت کے دوران آئی جی […]

مولانا محمد احمد لدھیانوی کاآپریشن رد الفساد کی بھرپور حمایت کا اعلان

مولانا محمد احمد لدھیانوی کاآپریشن رد الفساد کی بھرپور حمایت کا اعلان

دہشتگردی کے تانےافغانستان ایران انڈیا سے ملتے ہیں
داڑھی ٹوپی پگڑی کو دہشتگردی کی علامت نہ بنایا جائے۔

کمالیہ(نئی آواز)سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے حالیہ دہشتگردی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آپریشن رد الفساد کا آغاز خوش آئند ہے بیگناہ انسانوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ پاکستان دہشتگردی کی جنگ میں 80ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرچکا ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اب بھی انڈیا کے ساتھ امن کا راگ الانپ رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ۔ قانون نافذ کر نیوالے ادارے مسلح افواج جو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ ا
ن کا مزید کہنا تھا داڑھی ٹوپی پگڑی کو دہشتگردی کی علامت بنا کر مدارس کے گرد گھیرا تنگ نہ کیا جائے ہم امن کے داعی ہیں ہمارے اسلاف نے ہمیں امن کا درس دیا ہے الحمدللہ کل بھی ہم ملکی […]

‎ملتان شہر اور گردونواح میں عید میلادالنبیﷺ جوش و خروش سے منایا گیا

‎ملتان شہر اور گردونواح میں عید میلادالنبیﷺ جوش و خروش سے منایا گیا

فیض رسول (نامہ نگار ملتان) ملتان شہر اور گردونواح میں عید میلادالنبی جوش و خروش سے منایا گیا شہر بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئی ملتان اور گردونواح میں تقریبا 70 جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیاسی،سماجی شخصیات اور کارکنان ایک ساتھ نظر آئے.اس کے علاوہ پورے شہر میں لنگر کے بہت وسیع انتظامات کئے گئے تھے.1200 پونڈ وزنی کیک ہو یا 50 من کی حلوے کی دیگ تو ملتان کا نام لازمی سامنے آتا ہے.اس کے علاوہ دودھ کی سبیل کا انتظام مختلف جگہوں پر تھا.اس کے علاوہ ملتان میں لوگوں نے بازاروں اور گھروں کو مختلف رنگوں کی لائٹوں سے خوب سجایا تھا۔
.

پاکستان آرمی کی جانب سے مولانا طارق جمیل پر پابندی عائد

پاکستان آرمی کی جانب سے مولانا طارق جمیل پر پابندی عائد

راولپنڈی نئی آواز ( نامہ نگار ) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل پرپاک فوج کی طرف سے بڑی پابندی عائد ۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کوآرمی فارمیشنز میں کسی قسم کی دعوت نہیں دی جائیگی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضع کردیا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو بطور مہمان ، بحیثیت لیکچر دینے اورکسی قسم تبلیغ کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

حجامہ کی تاریخ ، فوائد اور احتیاط

حجامہ کی تاریخ ، فوائد اور احتیاط

حجامہ کیا ہے۔۔۔؟
’’حجامہ عربی زبان کے لفظ حجم سے نکلا ہے‘‘ جس کے معنی کھینچنا/چوسنا ہے۔ اِس عمل میں مختلف حصوں کی کھال سے تھوڑا سا خون نکالا جاتا ہے۔ انسانی صحت کا دارو مدار جسمانی خون پر ہے اگر خون صحیح ہے تو انسان صحت مند ہے ورنہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ بیماریاں اس فاسد خون کے ساتھ نکل جاتی ہیں۔ حجامہ ایک قدیم علاج ہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ اور ملائکہ کا تجویز کردہ ہے اِس قدیم طریقہ علاج میں جسم کے 143 مقامات سے فاسد خون نکال کر مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ حضرت محمد ﷺ نے حجامہ لگانے کو افضل عمل قرار دیا ہے۔
حجامہ اور جدید میڈیکل سائنس
جدید میڈیکل سائنس اب تیزی سے حجامہ کی جانب متوجہ ہو رہی ہے۔ مغربی سائنس دان اور تحقیقاتی ادارے حجامہ پر مسلسل تحقیق میں مصروف ہیں، ان تمام تحقیقات کی بنیاد […]

ڈاکٹر شیخ ولی خان

اسلامی بلاک بنانے کی طرف پیش رفت

سعودی عرب کی قیادت میں بننے والا اسلامی ملکوں کا عسکری اتحاد بعض حلقوں کا وہ دیرینہ مطالبہ ہے جس کے جانب شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گذشتہ دنوں ایک جرأتمندانہ اور دانشمندانہ قدم اٹھایا ہے،افغانستان پر روسی جارحیت سے پورےعالم اسلام کا جغرافیائی نقشہ لرزنے لگاتھا،چنانچہ تمام اسلامی ممالک نے ملکر اور اپنے دیگر دوستوں کو ملاکر اس مشکل کاانتہائی مردانہ وار مقابلہ کیاتھا،جس میں اموال،املاک اور جانوں کے وہ نذرانے پیش کئے گئے،جسکی مثال ملنا دنیا کی تاریخ میں مشکل ہے،وہ صحیح معنوں میں جہاد تھا،اس میں شریک ہونے والے بھی حقیقی مجاہدین تھے،اسی لئے اس کی برکت سے دشمن (سوویت یونین) نیست ونابود ہوگیا،اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سےمٹھی بھر مجاہدین کو فتحِ مبین نصیب فرمائی،وہ بہت سے وسط ایشیائی اسلامی ممالک جوعرصے سے روسی استبداد واستعمار کے پنجے میں تھے،آزاد ہوگئے،کچھ کو اندرونی خودمختاری ملی،اب ہوایہ کہ وہ امریکہ ومغرب جو خود بھی زمینی […]

دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے : مفتی منیب الرحمن

دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے : مفتی منیب الرحمن

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے زور دیا ہے کہ فرقہ وارانہ اور مذہبی دہشت گردی کا اسلام کی پُر امن تعلیمات سے کوئی لینا دینا نہیں اور عسکریت پسندی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جانا چاہیے.
پاک پتن میں مذہبی رہنما مفتی شیر علی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مدرسے دہشت گردی کا گڑھ نہیں ہیں اور مدارس کے خلاف پروپیگنڈا ختم کیا جانا چاہیے.
مفتی منیب الرحمٰن نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ‘تمام مدارس کو بدنام کرنا مناسب نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو مدارس کی تربیت اور اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ساتھ ہی انہوں نے مسلمانوں پر تمام اقسام کی مذہبی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے پر بھی زور دیا.

واشنگٹن میں چہلم کا جلوس وائٹ ہاؤس کے سامنے اختتام پذیر

واشنگٹن میں چہلم کا جلوس وائٹ ہاؤس کے سامنے اختتام پذیر

 

واشنگٹن— واشنگٹن میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر شعیہ حضرات نے ماتمی جلوس نکالا، جو ڈو پونٹ سرکل سے شروع ہو کر چار گھنٹے میں وائٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
ماتمی جلوس کے شرکاء میں واشنگٹن کے علاوہ قریبی ریاستوں ورجینیا اور میری لینڈ سے بڑی تعداد میں آئے ہوئے خواتین، بچے اور مرد سب ہی شامل تھے، جنھوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا تھا اور ہاتھوں میں علم اٹھائے ہوئے شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مارچ کر رہے تھے۔راستے میں جگہ جگہ پانی، مشروبات اور نیاز سے جلوس کےشرکاء کی تواضع کی جا رہی تھی، جبکہ جلوس کے اختتام پر شرکاء میں تبرک بھی تقسیم کیا گیا۔واشنگٹن میں چہلم کا یہ روائتی جلوس گزشتہ 25 برس سے اسی راستے پر نکالا جاتا ہے، جس کا اہتمام عموماً جعفریہ الائنس کرتا ہے۔ تاہم، اس بار جلوس […]

کیا حال ہے آپ کا

کیا حال ہے آپ کا؟
چند بزرگانِ دین کے جواب
• سلامتی پل صراط کے پار اور عافیت جنت میں ہے۔
• دوزخ سے بچ جاؤں تو سمجھو خیریت سے ہوں۔
• اس کا حال کیا پوچھتے ہو جس کی عمر میں مسلسل کمی اور گناہوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
• تم ہی کہو اس شخص کا کیا حال ہوگا جو اپنی موت سے ہر روز ایک منزل قریب تر ہوتا جا رہا ہو۔
• بس یہیں کہ روزی اللہ کی دی ہوئی کھاتا ہوں اور حکم اس کے دشمن ابلیس کا مانتا ہوں۔
• اس شخص کا کیا حال پوچھتے ہو جسے لازماً مرنا ہو اور پھر اٹھنا ہو اور حساب پیش کرنا ہو۔
• تم ہی سوچو کہ اس شخص کا کیا حال ہوگا جو کسی دور دراز سفر پر جا رہا ہو اور اس کے پاس سامان سفر اور زاد راہ نہ ہو۔
• تم ہی سوچو کہ اس شخص کا کیا حال ہوگا […]

advertise