سوشل میڈیا مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف کیخلاف میدان جنگ بن گیا

    عوام کا سوشل نیٹ ورک کی ویب سائیٹ فیس بک پر جاوید لطیف سے مراد سعید کی بہنوں متعلق فحش گفتگو پر معافی کا مطالبہ۔IMG_5574

برسٹل ( وسیم ہاشمی سے ) مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف کی مراد سعید کی بہن کے متعلق فحش گفتگو پر پوری دنیا میں بسنے والوں نے ناصرف مذمت کی بلکہ ان کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر خوب کھری کھری سنائی پاکستانیوں نے مذمت کرتے ہوے جاوید لطیف کی بے حیاء ، گھٹیا اور ناقابل برداشتہ گفتگو پر مراد سعید سے معافی مانگنے  کا مطالبہ کر دیا ہے انہوں نے مختلف نوعیت کے کمنٹس لکھ کر اس بات کا اظہار بھی کیا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے کچھ کم عقل رہنما اس طرح کی فحش گفتگو بے نظیر بھٹو اور دیگر لوگوں کیخلاف بھی کر چکے ہیں اور اب اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے سوشل میڈیا پر مذمت کرنے والوں کی بڑی تعداد میں کچھ لوگ مسلم لیگ ن سے تعلق بھی رکھتے تھے جہنوں جاوید لطیف کی اس غیر اخلاقی حرکت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوے شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی اوچھی حرکتیں ناقابل برداشت ہیں جن کا دفاع کبھی بھی نہیں کیا جاسکتا ان میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جن کی راے تھی کے مراد سعید کو برداشت سے کام لینا چاہیے تھا لیکن وہ یہ بھی سمجھتے تھے کہ جب بات گھروں تک ماوں بیٹیوں تک آجاتی ہے تو اپنے اوپر قابو رکھنا مشکل ہوجاتا ہے تحریک انصاف یوکے کے کارکنان کی بڑی تعداد نے مراد سعید کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوتے ہوے جاوید لطیف کی اپنے روایتی انداز میں خوب خاطرتوازن کی اور ان کے  خلاف بے شمار پوسٹر بنا کر اپنے غصہ کا اظہار کیا یاد رہے جاوید لطیف کیساتھ  عمران خان کی طرف سے  سوشل بائیکاٹ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اب انیوالے دنوں میں  ہی معلوم ہوسکے گا کہ جاوید لطیف کا قبلہ درست ہوا کہ نہیں مگر ان کی اسی اوچھی حرکت کو عوام بھول جاے یہ ممکن نہیں لگ رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

advertise