کمیشن کا فیصلہ بھی کھلے دل سے تسلیم کرے گے : رانا بشارت خان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن بر طانیہ

بار بار کہتے رہے کہ جو فیصلہ آئے گا قبول کرے گے۔ رانا بشارت علی
اپوزیشن کو منفی پروپیگنڈہ چھوڑ کر ملک کی ترقی میں ساتھ دینا چاہیے

IMG_6620
برسٹل نئی آواز ( نامہ نگار ) پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم ہونے لگی ، برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی بھی بڑی بے چینی سے فیصلے کے منتظر تھے آج سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ رانا بشارت علی خان نے نئی آواز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کا کہ اعلی عدلیہ کا فیصلہ خوش آئین ہے اور ہم اسے کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں ہماری قیادت سے لیکر کارکنوں تک یک زباں ہو کر بار بار کہا کہ جو بھی فیصلہ آئے گا اسے بنا کسی اگر مگر کے قبول کیا جائے گا کیونکہ ہمارا دامن صاف شفاف ہے اور ہمیں اداروں پر بھروسہ ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح آزادی سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے گے ، آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ، انکا مزید کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ اس سے کچھ سبق سیکھے اور مثبت انداز سے ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔
رانا بشارت کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کرپشن کا بادشاہ ہے وہ کس منہ سے کرپشن کی بات کرتا ہے وہ تو خود عزیر بلوچ ، ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کیس میں ملوث ہے جس وجہ سے انکی بو کھلاہٹ سمجھ میں آتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور پنجاب میں عوام ان کو اچھی طرح پہچانتے ہیں آئندہ انتخابات میں نہ صرف وفاق میں بلکہ صوبائی حکومتیں بھی مسلم لیگ ن کی ہو گی ، ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اسی طرح کمیشن پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پورا تعاون کیا جائے گا تاکہ سچائی کو سامنے لانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں