چین معاشی دوڑ میں امریکہ کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب کیسے ہو گا

چین دنیا کی ایک طاقتور معیشت ہے اور تازہ اندازوں کے مطابق امریکہ کے ساتھ معاشی دوڑ میں چین 2028 تک اسے پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تاہم یاد رہے کہ ماضی میں آنے والی خبروں میں اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ چین کو ایسا کرنے میں مزید پانچ برس لگ سکتے ہیں۔
لیکن یہ ممکن ہوا کیسے؟ آخر پانچ برسوں کا یہ عرصہ کم کرنے میں چین کی کون مدد کر رہا ہے؟
برطانیہ کے ادارے ’سینٹر فار اکنامک اینڈ بزنس ریسرچ کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے چین کے ماہرانہ اقدامات، آنے والے برسوں میں اس کی کامیابی کی راہ امریکہ اور یورپ کے مقابلے کہیں زیادہ آسان کرنے جا رہے ہیں۔
اسی دوران یہ بھی اندازے ہیں کہ 2030 تک انڈیا معاشی اعتبار سے دنیا میں تیسرے مقام پر ہو گا۔یہ ادارہ ہر برس 26 دسمبر کو معاشی دوڑ میں شامل ممالک اور اس دوڑ میں ان کے مقام کے بارے میں ایک فہرست جاری کرتا ہے۔
حالانکہ چین وہ پہلا ملک تھا جسے کورونا وائرس نے متاثر کیا تھا لیکن چین نے فوری اور مؤثر اقدامات کے باعث وبا پر جلد قابو پا لیا۔ یعنی اسے یورپی ممالک کی طرح معاشی اعتبار سے مفلوج بنانے والے لاک ڈاؤن اور نتیجتاً معاشی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اس طرح دنیا کی دیگر معیشتوں کے برعکس چین 2020 میں اقتصاد بحران کو ٹالنے میں کامیاب رہا۔ تاہم اس برس چین کی معیشت نے اندازوں کے مطابق دو فیصد بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں