188

مرکزی امیر پاکستان تحریک باہو صاحبزادہ پیر سلطان سرمد القادری نے باقاعدہ طور پر تحریکِ لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جھنگ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ویب ایڈیٹر نئی آواز) مرکزی امیر پاکستان تحریک باہو صاحبزادہ پیر سلطان سرمد القادری جانشین شہید ِ عشق نیب سجادہ نشین دربار حضرت سلطان سردار بخش شہید رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے باقاعدہ طور پر تحریکِ لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔صاحبزادہ صاحب کو ناظمِ اعلیٰ الیکشن سیل پنجاب مقرر کر دیا گیا۔باقاعدہ نوٹیفکیشن علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے چہلم کے بعد جاری کیا جائے گا۔اسِ موقع پر صاحبزادہ صاحب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا۔ کہ اِنشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پنجاب سے ایسے لوگ اسمبلی میں لائیں گے جو پنجاب سے بے حیائی کو ختم کریں گے۔ اور موٹروے جیسے جرم ہونے ہی نہیں دیں گے۔محمد بن قاسم کے حقیقی وارث ہونگے۔محمود غزنوی لائیں گے۔جو مورتیوں پر دودھ نہیں چڑھاتے پھرے۔ ایسے عا شقِ رسولﷺ لائیں گے جو قادیانیوں کو بہن بھائی نہ کہتے پھریں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ آنے والے وقت تحریک لبیک پاکستان کا اور نبیﷺ کے غلاموں کا ہے۔ صاحبزادہ صاحب جلد الیکشن سیل کی پوری ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں