کمالیہ بار،الیکشن بورڈ بد دیانتی کا مرتکب

سردار علی اظہر کھٹانہ ایڈووکیٹ نے الیکشن بورڈ کو چیلنج کردیا
پنجاب بار کونسل نے چیئرمین الیکشن بورڈ کو ریکارڈ سمیت فوری طلب کرلیا
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) تفصیلات کے مطابق کمالیہ بارایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری سردار علی اظہر کھٹانہ ایڈووکیٹ نے پنجاب بار کونسل میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کمالیہ بار نے انتخابات میں دھاندلی کے پیش نظر خلاف قانون بورڈ تشکیل دے کراپنے قریبی عزیز رائے نوید اعجاز کو چیئرمین الیکشن بورڈ نامزد کیا۔ جس نے لالچ کے تحت خلاف قانون بھاری فیسیں عائد کیں اور الیکشن شیڈول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل میں اعتراضات کی تاریخ مورخہ 29/12/2021گزر جانے کے بعد 31/12/2021 کوفائنل اُمیدواروں کی لسٹ جاری کی اور خلاف قانون وعدہ وعید لیکر 19 ممبران ایگزیکٹو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دئیے حالانکہ فائنل لسٹ میں اُمیدواروں کی تعداد18تھی جس پر پنجاب بار کونسل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آج مورخہ 5/1/2022 کو ایک دن کے نوٹس پرفوری لاہور دفتر طلب کرلیاہے۔اس موقع پر پٹیشنر سردار علی اظہر کھٹانہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کمالیہ بار میں گذشتہ سال سے بے ضابطگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔کمالیہ بار کو 20لاکھ کی گرانٹ جاری ہوئی۔چند لوگ اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے درپے ہیں۔بار کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں