ناں ہم بنی گالہ گئے، ناں کسی سیاسی جماعت میں ابھی شمولیت کی۔

عبدالرسول شاہ بخاری کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہے۔
پی پی 102 کی سیاست پر حکومت اور اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں سے براہ راست رابطہ ہے۔ پیر سید عبدالرسول شاہ بخاری
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 102 و سجادہ نشین خواجہ دائم الحضوری قصوری آستانہ عالیہ دھولر شریف پیر سید عبدالرسول شاہ بخاری نے این اے 97 پی ٹی آئی کے وفد کی بنی گالہ جانے کے حوالے سے زیر گردش خبر سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرا نام غلط استعمال کیا گیا، عمران خان سے ملاقات کیلئے سید عبدالرسول شاہ بخاری کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی تمام سیاسی دینی جماعتوں کی قیادت سے الحمداللہ ہمارے ذاتی بہترین تعلقات ہیں۔ بنی گالہ جانے والے این اے 97 کے پی ٹی آئی وفد میں شمولیت کے متعلق میرے حوالے سے خبر بے بنیاد جھوٹ اور نیچ حرکت ہے۔ دربار عالیہ دھولر شریف اور ہمارے جد امجد نے عزت کمائی ہے خلق خدا کی مسیحائی اور مدد کی ہے۔ پی پی 102 کی سیاست اور اس سے جڑے فیصلے ہمارا سیاسی اور ذاتی استحقاق ہیں جنہیں ہم کارروان دائم الحضوری قصوری، کے اپنے سیاسی پلیٹ فارم پر مریدین و اہل ارادت سے مشاورت کے بعد کرینگے۔ مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے پی پی 102 کی سیاست پر مشاورت میں مکمل آن بورڈ ہیں۔ عام انتخابات کا اعلان ہونے پر پارٹی ٹکٹ اور سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ ہمیشہ کردار اور زبان کی پاسداری کیساتھ عزت اور آبرو کی سیاست کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ جھوٹی خبریں پھیلانے اور سیاسی وزن بڑھانے کیلئے بغیر اجازت، بغیر مشاورت اور بغیر شمولیت وفد میں ہماری موجودگی بتائی گئی۔ وفد میں شامل افراد کے چہرے تمام لوگوں نے دیکھے ہیں اگر ہم وہاں موجود نہیں تھے تو یہ جھوٹی خبر کس کے ایماء پر چلائی گئی۔ سیاسی دینی اور سماجی شہرت کردار اور ہماری روایات کو جھوٹی خبروں سے داغدار نہیں کیا جاسکا۔ اِن شاء اللہ پی پی 102 میں بیساکھیوں اور سہاروں کے بغیر کارروان دائم الحضوری قصوری آستانہ عالیہ دھولر شریف کے اہل محبت کی سیاست کی جیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں