کمالیہ : جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 800 پاونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر محلہ مدینہ آباد بغداد چوک سجاد احمد جٹ کی رہائش گاہ پر ہر بار کی طرح کمالیہ میں سب سے بڑا قریباً 800 پاونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ کیک کی لمبائی 24 فٹ اور تین فٹ چوڑائی تھی۔ کیک کی تیاری عاشقان رسول حیدر صدیقی چٹھہ کوچ، ارسلان آرائیں، رانا شہباز، عمران کمبوہ، سجاد احمد جٹ، عثمان جٹ، قاسم کمبوہ، بھائی مصطفیٰ کمبوہ، طارق کمبوہ، بلال کمبوہ، محسن کمبوہ، بلال آرائیں کے مشترکہ تعاون سے کی گئی۔ کیک نماز فجر کے بعد کاٹا گیا۔درودوسلام کے نذرانہ کے بعد تقسیم کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں