نماز اور کامیابی ۔۔۔ تحریر : فزینہ وارث ( گاٶں مرکال)

بہت سکون ہے اس میں جسے لوگ نماز کہتے ہیں۔
میں نے آجکل لوگوں کو نماز کو چھوڑ کر دُنیا کے کاموں میں کامیابی ڈھونڈتے دیکھا ہے۔ زندگی میں دین چھوڑ کر دُنیا جہاں کی خوبیاں اگر یکجا ہو بھی جاٸیں تو ان سب خوبیوں کی کُل قدر زیرو ہے۔ پس دین نہیں تو کچھ نہیں ۔آجکل لوگ ہر طرف غربت کا رونا رو رہے ہیں لیکن اُس کُل کاٸنات کو دینے والے کے سامنے سجدہ ریز نہیں ہوتے۔ آجکل کے معاشرے میں کچھ فتنہ لوگ جہاں خود اسلام سے دور ہیں وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی اُن ہی کی طرح جہالت میں زندگی گزاریں۔ آج سے کچھ سال پہلے لوگوں کو زمینوں میں کام کرتے دیکھنا اور گھروں میں اناج آ جانے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنا اور صبر و شکر سے اُسی سے گزارا کرنا مگر آجکل لوگ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش میں لگے ہوۓ ہیں ۔اللہ کا شکر ادا کرنا تو بھول ہی گٸے ہیں اگر کوئی گھر بناتا ہے تو دوسرے کی کوشش ہوتی ہے میں اس سے اونچا اور عالیشان گھر بناٶں گا۔ اس بھاگتی ہوٸی زندگی میں انسان کو خبر ہی نہیں کہ یہ زندگی عارضی ہے ۔ میں ایک دن اچانک اپنی ہمساٸی کے گھر چلی گٸی وہ بھی مہنگائی کا رونا رونے لگ گئی اور کہتی ہے کہ کام بھی نہیں مل رہا میرے میاں کو میں نے سوال کیا کہ آپ صبح کی نماز پڑھتی ہو کہنے لگی کہ نہیں پھر میں نے اُسے ایک احادیث بتائی اور کہا کہ نماز پڑھا کرو اس سے اللہ بھی خوش ہو گا اور کام بھی مل جاۓ گا اُس نے عہد تو کر لیا لیکن میں سوچتی رہی کہ ہم لوگوں سے اللہ نے وعدہ کیا ہوا ہے رزق دینے کا پھر ہم اللہ کی عبادت کیوں نہیں کرتے اب ہر کوئی دُنیا کو حاصل کرنے میں لگا ہوا ہے اور کسی کے پاس کچھ بھی نہیں ہے وہ اللہ سے مایوس کے وہ مجھے نہیں دے رہا حالانکہ اللہ نے کہا ہوا ہے ک اے میرے بندے مجھ سے مانگ میں تجھے دوں گا میرے خیال سے ہر کامیابی نماز سے ملتی ہے وہی ہم چھوڑ کے بیٹھے ہوۓ ہیں فجر ميں نہیں اُٹھتے ناں آپ ؟ 🥺

نہیں کُھلتی نا آنکھ نماز کے لیے؟😓

اور اگر کبھی کُھل بھی جائے تو سُستی ہوتی ہے،،، ہے ناں؟ 🤔

اذان کی آواز کان ميں پڑ بھی جائے تو کروٹ بدل کر پھر سے نیند کی وادیوں میں کھو جاتے ہو ناں؟

پتہ ہے ایسا کرنے سے آپ کو کیا ملتا ہے؟

تھوڑی دیرکی میٹھی نیند،،، بس
اور پتہ ہے آپ کیاکچھ کھودیتے ہیں؟؟؟

آپ وہ کھودیتے ہیں جس کے بارے میں ام المومنین “سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا” روایت کرتی ہیں کہ پیارے نبی ﷺ نے فرمایا:
“فجر کی دو رکعت (سنت) پوری دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، اس سے بہتر ہیں.” (صحیح مسلم)

سوچیں ذرا کیاکچھ کھو دیا صرف ذرا سی نیند کے لیے؟
ہم تو اللہ سےشکوے کرتے ہیں کہ ہمارے کام نہیں بن رہے، ہمیں کامیابی نہیں مل رہی لیکن جب دن کی شروعات سے پہلے صدا آتی ہے کہ آؤ کامیابی کی طرف اُس وقت کہاں ہوتے ہیں ہم ؟؟؟

ہم تو میٹھی نیند میں گُم ہوتے ہیں نا؟

ہم فجر کی دو سُنتوں کو چھوڑ کر پتہ ہے کیاکرتے ہیں؟

دنیا و مافیا سے بہتر کھو دیتے ہیں.💧
کامیابی کے دروازے خود پر خود ہی بند کروا لیتے ہیں.

نقصان ہمارا ہی ہوتا ہے ….

ليکن اگر آپ فجر میں اُٹھ جائیں
تو پتہ ہے کيا کچھ مل جائے گا آپ کو ؟؟؟
آپ کو وہ دو سُنّتيں مل جائیں گی جو دنیا و مافیا سے بہتر ہیں.
اور اگر سنتوں کا اتنا اجر ہے تو فرض کا کتنا اجر ہوگا؟
آپ کو اللہ کی رحمتیں، مہربانیاں مل جائیں گی،
آپ کو کامیابیاں مل جائیں گی،
پھر آپ کے سارے مسئلے خود حل ہوتے چلے جائیں گے
“اللہ ﷻ” آپ کے سارے کام خود ہی بنا دیں گے
اور آپ کا نام یقیناً فرمانبرداروں میں لکھ ديا جائے گا…!!!❣️❣️ امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں ۔چار چیزیں رزق کو کھینچ لاتی ہیں: رات کا قیام کرنا ، سحری کے وقت اِستغفار کرنا، ہمیشگی سے صدقہ کرنا اور دن کے شروع اور آخر میں اللہ کا ذکر کرنا اور چار چیزیں رزق کو روکتی ہیں۔ صبح کی نیند نماز کی کمی سستی اور خیانت ۔نماز كی قلت اور سستی وخیانت پورے معاشرے کو تباہ کرنے کے اسباب میں سے ہیں، اور سب سے بری اور بڑی خیانت اللہ کی وحدانیت كو عملی طور پر پس پشت ڈالے ركھنا ہے۔ میرا خود کا تجربہ ہے کہ نماز پڑھنے سے اللہ ہر کام کے سبب بنا دیتا ہے کیوں کہ وہ مسبب الاسباب ہے نماز سے دُنیا کی ہر خواہش بھی پوری ہوتی ہے لیکن سوچنے والی بات ہے اللہ آخرت میں بھی اجر دے گا سوچیں کیا آپ لینا نہیں چاہتے۔ آجکل لوگ پیسہ کمانے کے لیے ناجاٸز طریقے اپناہ رہے ہیں میرا ماننا ہے کی اگر ہم نماز اور قرآن سے مدد مانگیں اور عاجزی اختیار کریں تو اللہ بے حساب دیتا ہے ۔ میں اپنا پیغام اُن لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہوں جو یہ کہتے ہیں کہ ہم کچھ کریں گے تو ملے گا کریں کام مگر اللہ کی بتاٸی ہوٸی حدود میں رہ کر کریں ۔ آپ نماز کو تھام کر دیکھ لیں دُنیا اور ساتھ آخرت بھی آپکی ہو گی آخرت ہمارا بونس ہو گی یقین کیجیے۔جتنے بھی دل، جتنے بھی صبر ،جتنی بھی آنکھیں جتنے بھی آنسو، جتنی بھی التجائیں ،جتنی بھی امیدیں، جتنے بھی یقین…. تیرے کُن کے منتظر ہیں میرے اللہ سبحانہ و تعالیٰ سب کےحق میں بہترین فیصلے فرما دے سب کے دلوں کو مطمئن کردے نظرِ رحمت فرما دے….!!آمین یا رب العالمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں