معروف ناول نگار اشتیاق احمد کا انتقال

image

معروف ناول نگار اشتیاق احمد منگل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمد کراچی میں ایکسپو سینٹر میں ہونے والی بک فئیر میں شرکت کرنے کے بعد ائیرپورٹ روانہ ہوئے جہاں انہیں شدید دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اشتیاق احمد نے جاسوسی اور بچوں سے متعلق کافی ناول لکھے ہیں، ان کے ناولوں کے معروف کرداروں میں انسپیکٹر جمشید، انسپیکٹر کامران مرزا اور شوکی برادرز شامل ہیں۔

انہوں نے اپنا پہلا ناول 1973 میں لکھا جس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی میں تقریباً 800 ناول لکھے۔

انہوں نے سوگوران میں بیوہ، پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی اشتیاق احمد کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں