وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی دارالعلوم رحمانیہ چشتیہ تیمبر پورا آمد۔

اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیاں والا سرکار سے خصوصی ملاقات ہوئی۔

پشاور (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا دارالعلوم رحمانیہ چشتیہ تیمبر پورا شریف آمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے دارالعلوم رحمانیہ چشتیہ تیمبر پورا شریف کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حق بابا ایجوکیشن سسٹم کا ویزٹ بھی کیا۔ اس موقع پر دارالعلوم رحمانیہ چشتیہ تیمبر پورا شریف کی مہتمم و تحریکِ عشق مصطفیٰ کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ موتیاں والی سرکار سے خصوصی ملاقات ہوئی اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ محمد یار ظہوری ساہیوال ہڑپہ، مصطفیٰ راؤ کاشف ایڈووکیٹ عارف والا، محمد سجاد اعجاز، چوہدری علی اصغر ساہیوال، منیب الرحمٰن، محمد نعمان، اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ اِنسانیت کی خدمت ہم سب کا فرض اور اہم زمہ داری ہے اور دین اسلام کا اہم رکن ہے۔ انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے اس موقع پر وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ بہترین دین و مذہب انسانیت کا دین و مذہب ہے جس انسان میں انسانیت نہ ہو وہ انسان نہیں ہے اس لئے انسانیت کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے دوسروں کو نفع پہنچائے اور انسانیت کی خدمت کرے۔ اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔ اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکو اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور انکی ملکی اور بین الاقوامی صحافتی خدمات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں