گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ میں جذبہ حب الوطنی کے ساتھ “یوم یکجہتی کشمیر” منایا گیا۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ میں جذبہ حب الوطنی کے ساتھ “یوم یکجہتی کشمیر” منایا گیا۔ جس میں سربراہ بشیر ربانی اور معلمین خصوصی تعلیم کے ھمراہ متاثرہ سماعت طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ متاثرہ سماعت طالبات نے کشمیریوں سے یکجتی کے طور پر ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ جبکہ طلباء نے بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف ان کی جدوجہد آزادی کے حق میں “کشمیر بنے گا پاکستان” کے کتبے لے کر ہاتھ بلند کیے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ کے فرمان “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے” کے مطابق جلد ہی “کشمیر بنے گا پاکستان” اِن شاء اللہ !

اپنا تبصرہ بھیجیں