اے ایس پی کمالیہ میڈم زینب ایوب صاحبہ،ایس ایچ او سٹی جیون خان نے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا۔
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ اور وومن ورچوائل تحفظ مرکز ٹوبہ کے زیر اہتمام بلڈ رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب، ایس ایچ او سٹی کمالیہ جیون خان، ڈسٹرکٹ اور تحصیل پولیس آفیسران، بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ و ممبران پیارا پاکستان، انجمن تاجران کمالیہ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر افتخار علی انجم و انکی پوری ٹیم، بار ایسوسی ایشن کمالیہ صدر سردار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری سردار الطاف حسین گجر و بار ممبران، تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و ممبران، انصاف رکشہ یونین رجسٹرڈ کے عہدیدران و ممبران، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کمالیہ کے صدر رانا اسامہ قادری و ممبران اور شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب نے کہا کہ ہمیں مل کر تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، کینسر اور ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے جاری مہم میں بھرپور حصہّ لینا چاہیئے۔ پیارا پاکستان اور پولیس کے جوانوں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات جمع کروائے۔ اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب نے خون کے عطیہ دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب نے کہا کہ پنجاب پولیس آئندہ بھی پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کیساتھ مل کر خون عطیہ کرنے کے کیمپس کا اہتمام کریگی۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ان کی فلاح میں بھی پنجاب پولیس ہر دم ساتھ ہے۔